حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 705 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 705

655 مسکراتے اور خوش و خرم ہوں گے۔۔حضرت نبی اکرم علیل و یا لیلی نے فرمایا ہے کہ جس شخص کے دل میں ایمان کی بشاشت پیدا ہو جائے اس کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا اور اصل مسرت اور بشاشت تو دلوں میں پیدا ہوتی ہے اور چہروں سے ظاہر ہوتی ہے اس لئے جماعت احمدیہ کا طرہ امتیاز یہ ہے کہ دنیا جس طرح چاہے ان کا امتحان لے لے وہ ان چہروں کی مسکراہٹیں ان سے نہیں چھین سکتی۔یہ دنیا کی طاقت میں نہیں اس لئے کہ احمدیوں کے چہروں کی مسکراہٹیں اور بشاشت اور مسرت کے جذبات ان کے جسم کی نس نس اور روئیں روئیں میں سے نکل رہے ہوتے ہیں۔ان کا منبع خدائے قادر مطلق اور قادر و توانا کی ذات ہے۔اس کے مقابلہ میں جو ابتلاء اور امتحان ہیں ان کا منبع بھی الہی منشاء ہے۔۔۔۔پس یہ قوم وہ قوم ہے جو ہنستے مسکراتے، عیدیں مناتے شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے سے آگے وه بڑھتے چلے جانے والی ہے۔۔حضور کے اپنے دل کی جو کیفیت تھی اس کا اظہار حضور نے کئی مواقع پر کیا۔ایک مرتبہ فرمایا:۔ہیں۔و" میں اکثر کہا کرتا ہوں کہ اسی (۸۰) سال سے ساری دنیا کی گالیاں اور ظلم جو ہمارے اوپر ہو رہے ہیں ہماری مسکراہٹ نہیں چھین سکے اور ہم سے قوت احسان نہیں چھین سکے۔ہمارا بڑے سے بڑا دشمن اگر کسی کام کے لئے ہمارے پاس آتا ہے تو ہم مسکرا کر اس کا کام کر دیتے ہیں ؟ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " کی بڑی صاحبزادی محترمہ امتہ الشکور بیگم صاحبہ لکھتی " میں نے کبھی مشکل سے مشکل اور انتہائی پریشانی کے وقت بھی ابا کا پریشان چہرہ نہیں دیکھا۔بہر حال میں مسکراتے رہنا ان کا شیوہ تھا۔