حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 690 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 690

640 پاکیزگی کے قیام کے لئے محمد رسول اللہ میں لیا اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام دنیا کی طرف مبعوث ہوئے تھے ہر بدعت اور بد رسوم کے خلاف جہاد کا اعلان کر دیا ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ آپ سب میرے ۳۸۰ ساتھ اس جہاد میں شریک ہوں گے؟ اسی طرح فرمایا :۔اس وقت اصولی طور پر ہر گھر کے دروازہ پر کھڑا ہو کر اور ہر گھرانہ کو مخاطب کر کے بد رسوم کے خلاف جہاد کا اعلان کرتا ہوں" حضرت سیده منصوره بیگم صاحبه حرم اول حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " نے بھی اس سلسلہ میں کوشش فرمائی اور لجنہ اماء اللہ کراچی سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا :۔" آج دنیا کی رنگینیاں جاذب نظر ہیں اور آپ کو کشمکش میں ڈال رہی ہیں۔ایمان کے لئے یہ امتحان کا وقت ہے۔دنیا کی تقلید کوئی عظمندی نہیں ہے۔وہ آپ ہی کے بزرگ تھے جنہوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دنیا اور دنیا کی آسائشوں پر ٹھوکر مار کر اپنا آپ اپنے مسیح" کو سونپ دیا۔وہ بھی رسوم اور برادریوں میں دنیا کے جال میں اور رشتہ داریوں کے بندھن میں اسی طرح بندھے ہوئے تھے لیکن انہوں نے ہر چیز کو اللہ کے لئے چھوڑ دیا " آپ نے فرمایا:۔” میرے والد احمدیت میں داخل ہونے کے بعد رسومات سے بے حد متنفر ہو گئے تھے۔خود میری شادی کے موقع پر کسی کو نہیں بلایا بلکہ بھائیوں میں سے بھی جو وہاں موجود تھے وہ شامل ہوئے اور مجھ کو ہدایت کی کہ اپنا جہیز کسی کو نہ دکھانا اور جب میں قادیان آئی تو میرے ماموں۔جان حضرت مصلح موعود نے بھی یہی حکم دیا کہ کوئی جہیز نہ دیکھے مالیر کوٹلہ میں سینکڑوں رشتہ دار تھے ، برادری تھی مگر آپ نے کسی کو نہیں بلایا ، کوئی رسم نہیں کی کوئی دعوت نہیں دی۔رسمیں کوئی چیز نہیں ہیں