حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 674
624 elyes لذت اور سرور کے سامان پیدا کرے ۱۶۴ حضور نے خطبہ جمعہ 9 مئی ۱۹۶۹ء میں فرمایا:۔میں سمجھتا ہوں کہ سب سے بڑا حق نفس کا یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو جو قوتیں اور استعدادیں دی ہیں وہ اپنے دوسرے وسائل اور عطایا اس طرح خرچ کرے کہ یہ قوتیں اور استعدادیں اللہ تعالیٰ کی ربوبیت اور فضل کے نتیجہ میں اپنے کمال تک پہنچ جائیں تاکہ انسانی " پیدائش کا مقصد پورا ہو " کاله کھیلوں کے کلب اور صحت جسمانی حضور نے ۱۹۸۱ء کے سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے موقع پر جسمانی صحت کو بہتر بنانے کے لئے کھیلوں کے کلب بنانے کی تحریک فرمائی اور پھر مستورات کو بھی اس طرف توجہ دلائی۔حضور نے تمام جماعتوں کو ورزش کے لئے کلب بنانے کا ارشاد فرمایا اور عورتوں کو بھی تحصیل اور ضلع کی سطح پر کلب بنانے کی تحریک فرمائی۔حضور نے فرمایا:۔"ورزش کوئی مشکل کام نہیں۔احمدی عورتوں کے لئے اونچی دیواروں والے کسی ایسے احاطہ کا انتظام کیا جائے جہاں وہ اکٹھی ہو کر ورزش کیا کریں" حضور نے فرمایا :۔" ہر احمدی عورت اور بچی کو دنیا میں سب سے زیادہ صحت مند ہونا چاہئے۔اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ وہ پڑھائی کے میدان میں بھی آگے نکلیں گی۔۔۔۔۔۔ہماری احمدی خواتین اور بچیوں کو صحت کے میدان میں سب سے زیادہ صحت مند ذہانت کے میدان میں سب سے زیادہ ذہین ہونا چاہتے اور اخلاق کے میدان میں نور اور حسن کا ایسا نمونہ دکھانا چاہئے