حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 672
622 " خدام الاحمدیہ کے سالانہ اجتماع ۱۹۸۰ء کے موقع پر حضور نے فرمایا:۔حالیہ دورہ کے دوران مجھے دو مرتبہ کشف میں ایک نظارہ دکھایا گیا کہ کائنات کی ہر شے خدا کی تسبیح اور اس کی وحدانیت کا ورد کر رہی ہے۔وہ واقعہ یوں ہے کہ میں سونے کی تیاری میں تھا۔لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ کا ورد کر رہا تھا۔آنکھیں میری بند تھیں مگر کشفی آنکھوں نے یہ نظارہ دیکھا کہ میرے آگے سے سمندر کی طرح کائنات کی ہر چیز ہلکے انگوری رنگ کے مائع کی صورت میں بہتی ہوئی گزر رہی ہے اور اس میں چھوٹے چھوٹے سفید چمکدار حصے تھے جو لا إِلهَ إِلَّا الله کی صوتی لہریں تھیں۔حضور نے اس کشف کی یہ تعبیر فرمائی کہ اب وقت آگیا ہے کہ خدا کی توحید بنی نوع انسان کے دلوں میں گاڑی جائے۔حضور نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ خدا کی عجیب شان ہے کہ اس قسم کا الہام آج سے ۹۸ سال قبل ۱۸۸۲ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہام ہوا تھا کہ وَ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّالِ مُحَمَّدٍ - الصَّلوةُ هُوَ الْمُرَبِّي إِنِّي رَافِعُكَ إِلَى - وَالْقَيْتُ عَلَيْكَ مَحَبَّةً مِنِّي - لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ - فَاكْتُبُ وَلْيُطْبَعْ وَلْيُرْسَلُ فِي الْأَرْضِ - حُدُوا التَّوْحِيدَ التَّوْحِيْدَ يَا أَبْنَاءَ الْفَارَس" حضور نے فرمایا کہ جب یہ الہام ہوا اس وقت اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے سامان نہ تھے اور آج جبکہ ۹۸ سال گزر چکے ہیں اور اس کے سامان بھی پیدا ہو چکے ہیں۔خدا تعالیٰ نے اس طرف پھر توجہ ولائی ہے" te