حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 663
613 مجاہدین نے ۱۹۳۴ء سے ۱۹۵۳ء تک کے عرصہ اس مالی جہاد میں شمولیت کی وہ دفتر اول میں شمار ہوتے ہیں حضرت مصلح موعود نے ۱۹۵۳ء میں تحریک جدید کے دفتر دوم کا اجراء فرمایا تھا۔ย رض حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " نے ۲۳ اپریل ۱۹۶۶ء کو تحریک جدید کے دفتر سوم کا اجراء فرمایا اور اسے حضرت مصلح موعود کے زمانہ کی طرف منسوب کرتے ہوئے یکم نومبر ۱۹۶۵ء سے واجب العمل ٹھہرایا۔حضور نے دفتر سوم کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا :۔تمام جماعتوں کو ایک باقاعدہ مہم کے ذریعہ نوجوانوں نئے احمدیوں اور نئے کمانے والوں کو دفتر سوم میں شمولیت کے لئے تیار کرنا ہے" س اسی طرح فرمایا :۔" تحریک جدید کے دفتر سوم کی طرف خصوصاً احمدی مستورات اور عموماً وہ تمام احمدی مرد اور بچے اور نوجوان جنہوں نے ابھی تک اس طرف توجہ نہیں کی وہ اس طرف متوجہ ہوں اور اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں گی غرض نهایت حکیمانہ طریق سے دفتر سوم کے ذریعے حضور نے ایک طرف دفتر اول اور دفتر دوم کے وفات یافتہ اور ریٹائرڈ مجاہدین کے چندوں کی کمی کو پورا فرمایا اور دوسری طرف نوجوانوں نئے احمدیوں، نئے کمانے والوں اور مستورات اور بچوں کو اس جہاد میں شامل فرمالیا۔وقف جدید انجمن احمدیہ کے چندہ کے لئے حضور نے بچوں اور بچیوں کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا اور ے۔اکتوبر ۱۹۶۶ء کو وقف جدید کے دفتر اطفال کا اجراء فرمایا اور بچوں کو ایک ایک اٹھنی ماہوار ادا کر کے اس جہاد میں شامل ہونے کی تحریک فرمائی غریب بچوں کو اس سے بھی زیادہ سہولت دی اور فرمایا کہ ایک گھر کے سب بچے مل کر ایک اٹھنی ادا کر سکتے ہیں۔حضور نے فرمایا:۔میں آج احمدی بچوں (لڑکوں اور لڑکیوں) سے اپیل کرتا ہوں کہ اے خدا اور اس کے رسول کے بچو! اٹھو اور آگے بڑھو اور تمہارے بڑوں