حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 656 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 656

606 اس سلسلہ میں منصوبے پر منصوبہ اور تحریک پر تحریک جاری فرماتے رہے۔اگر چه سترہ سالوں پر پھیلی ہوئی لا تعداد تحریکات اور منصوبوں کا پوری طرح احاطہ نہیں کیا جا سکتا تاہم زیادہ معروف منصوبے اور تحریکات یہ ہیں:۔تحریک جدید کے دفتر سوم کا اعلان وقف جدید کے دفتر اطفال کا اجراء فضل عمر فاؤنڈیشن کے لئے ۲۵ لاکھ روپے کی تحریک وقف بعد از ریٹائرمنٹ کی تحریک نوجوان گریجویٹیس کے لئے تحریک وقف زندگی بد رسوم کے خلاف جہاد کی تحریک اطعموا الجائع یعنی مساکین کو کھانے کھلانے کی تحریک وقف عارضی کی تحریک مجالس موصیان کا قیام مجلس ارشاد کا قیام نصرت جہاں لیپ فارورڈ منصوبہ استحکام پاکستان کے لئے دعاؤں اور صدقات کی تحریک اتحاد بین المسلمین کی تحریک مکہ میں حج کی تاریخ کے مطابق دنیا بھر میں عید الضحی کی تقریب منانے کی خواہش کا اظہار گھوڑے پالنے کی تحریک سائیکل سواری اور سائیکل سروے کی تحریک نشانہ غلیل کی مہارت پیدا کرنے کی تحریک خدام اور لجنات کو اپنی اپنی کھیلوں کے کلب بنانے کی تحریک درخت لگانے اور شجر کاری کی تحریک ربوہ کو سرسبز و شاداب بنانے کی تحریک