حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 638
587 سے بہتر کوئی چیز نہیں اور خدا تعالیٰ احمدیوں کو بڑی عقل دے رہا ہے۔ایسے ذہن کے لئے اگر ملین (Million) (دس لاکھ روپیہ بھی دینا پڑے تو دیں ہم نے یہ کوشش کرنی ہے کہ ہر ذہین بچے کو سنبھالا جائے اور جینیئس (Genius) کو ہر قیمت پر سنبھالنا ہے ۷۸ ۷۔احمدی بچوں کی حوصلہ افزائی احمدی بچوں کو بشارت دیتے ہوئے فرمایا:۔ہم اس عظیم مقصد (یعنی غلبہ اسلام۔ناقل) میں کامیاب نہیں ہو سکتے جب تک ہم دشمنان اسلام کو علمی میدان میں شکست نہ دیں۔پس علمی میدان میں سبقت لے جانے کی کوشش کرو۔علم اور معرفت میں ایسا کمال حاصل کرو کہ کوئی اس میدان میں تمہارا مقابلہ نہ کر سکے۔خدائی منصوبہ کی رو سے تم نوع انسانی کے مستقبل کے استاد ہو۔اپنی اس حیثیت کو ہمیشہ مد نظر رکھو اور جس حد تک خدا چاہتا ہے کہ ہم علم حاصل کریں تم اس حد تک علم حاصل کر کے اس کے منشاء کو پورا کرنے والے بنو ۷۹ بڑی عمر کے لوگوں کو بھی تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب فرمایا :۔" بوڑھے اور عمر رسیدہ لوگ بھی علم حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں حتی المقدور ضرور حاصل کرنا چاہئے ۸۰۔بچوں کی کتب حضور نے بچوں میں علمی ذوق و شوق پیدا کرنے کے لئے بچوں کے لئے کہانیوں کے رنگ میں چھوٹی چھوٹی کتب لکھنے کی تحریک فرمائی اور حضور کے ارشاد کی روشنی میں