حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 636 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 636

585 تعلیمی منصوبے کی کامیابی کے لئے خلیفہ المسیح کی عظیم جدوجہد حضور کی عظیم جدوجہد کے سلسلہ میں حضور کے چند اقتباسات یہ ہیں۔ا۔نتائج کی اطلاع :- و تعلیمی منصوبہ کے تحت میں نے تمام احمدی بچوں اور بچیوں کے لئے لازمی قرار دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے امتحان کا نتیجہ نکلنے پر اپنے نتیجہ سے مجھے اطلاع دیں اے ۲۔والدین کی نگرانی والدین کو مخاطب کر کے فرمایا:۔" تم اپنے بچوں کی تربیت کے ذمہ دار ہو۔تمہیں اس امر کا خیال رکھنا چاہئے کہ ہر احمدی بچہ اور بچی حصول علم کے لئے سکول ضرور جائے۔کوئی ایک بچہ بھی ایسا نہیں ہونا چاہئے جو سکول نہ جا رہا ہو اور دل لگا کر تعلیم نہ حاصل کر رہا ہو۔یہ اس لئے ضروری ہے کہ تم اس سے بخوبی واقف ہو کہ جماعت احمد یہ جاہلوں کی جماعت نہیں ہے۔یہ خدا تعالیٰ کے فضل سے عالموں اور فاضلوں کی جماعت ہے اور نسلاً بعد نسل اس کی اس حیثیت کا برقرار رہنا ضروری ہے ۷۲ ” ہر ماں باپ یا بڑے بھائی کی ذمہ داری ہے کہ ان کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کریں "۔۔۳۔دعاؤں کی تاکید " ہمیں رَبِّ أَرِنِي حَقَائِقَ الْأَشْيَاءِ ( تذکرہ ص ۷۲۴ چوتھا ایڈیشن) کی دعا اسی لئے سکھائی گئی ہے کہ ہم پر ہر علمی میدان میں آگے بڑھنے کی