حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 632 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 632

581 والے دماغ ہمیں اللہ تعالیٰ عطا کرے ۵۹ اسی طرح فرمایا :۔" دعا کریں کہ خدا تعالیٰ ہمیں ایسے دماغ دے جو کہ اپنے ڈیسک پر بیٹھ کر وہ علم اور نتائج حاصل کرلیں کہ پچاس سال بعد سو سال بعد یا ڈیڑھ سو سال کے بعد سائنس نے اپنے عملی تجربات کے مطابق جہاں تک پہنچنا ہے وہاں پر ایک احمدی سائنس دان کو پہلے ہی پہنچا دے۔آمین ۶۰ تعلیمی منصوبے کے مختلف مراحل حضور نے تعلیمی منصوبے کے بارے میں فرمایا:۔خدا تعالیٰ نے مجھ سے تعلیمی ترقی کا ایک منصوبہ جاری کرایا ہے۔اس منصوبے کو جاری کرنے سے میرا مقصد یہ ہے اور میری تمام تر دلچسپی اس بات میں ہے کہ قرآن کریم کے علوم کی زیادہ سے زیادہ ترویج و اشاعت ہو جب تک تعلیمی بنیاد مضبوط نہ ہو کوئی شخص علوم قرآنی۔علوم قرآنی سے بہرہ ور نہیں ہو سکتا۔بدرجہ۔۔۔۔۔۔فی الاصل یہ ایک نہایت ہی اہم منصوبہ ہے اور اس میں درجہ ترقی کے کئی مراحل آئیں گے chine ۱۹۸۰ء میں دورہ یورپ کے دوران حضور نے اس عزم کا اظہار فرمایا کہ گو تعلیمی منصوبے کا آغاز پاکستان میں کیا گیا ہے لیکن دو تین سالوں تک اس منصوبے کو ساری دنیا میں پھیلا دیا جائے گا۔تعلیمی منصوبے کے اغراض و مقاصد حضور نے تعلیمی منصوبے کے جو اغراض و مقاصد بتائے ان میں سے بعض حضور کے ہی الفاظ میں یہ ہیں۔