حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 625
574 حضور کے توکل کا یہ عالم تھا کہ اس سے قبل ۸ مارچ ۱۹۷۴ء کے خطبہ جمعہ میں حضور نے فرمایا:۔" مجھے یقین ہے کہ اگر ہم اس صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ کی تکمیل کے دوران کسی ایسے مقام پر پہنچے کہ جہاں اشاعت اسلام ہم سے ہیں کروڑ روپے کی قربانی کا مطالبہ کرے تو اللہ تعالیٰ ہیں کروڑ کے بھی سامان پیدا کر دے گا انشاء اللہ العزیز"۔حضور نے ۱۵ جنوری ۱۹۷۵ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا :۔پہلا سال مالی میدان میں تیاری کرنے کا تھا دوسرا سال عملی میدان میں تیاری کا ہے" حضور نے آخری پیغام میں فروری ۱۹۸۲ء میں فرمایا:۔" میں عالمی جماعت احمدیہ کے تمام امراء اور صدر صاحبان اور جماعت کو توجہ دلاتا ہوں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اس عظیم تحریک کو جو دین حضرت خاتم الانبیاء صلی نام کے غلبہ کے لئے جاری کی گئی ہے اور جس کے طیب و شیریں ثمرات آپ کے سامنے ہیں، مخلصین الله الله کامیاب بنانے میں اپنی مساعی کو تیز سے تیز کرتے چلے جائیں۔اللَّهُمَّ انْصُرُ مَنْ نَصَرَ دِيْنَ مُحَمَّدٍ صَلَّ اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سٹینڈنگ کمیٹی صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " نے صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ کے بارہ میں تفصیلی پلاننگ اور انتظامی ڈھانچہ کے متعلق غور کرنے کے لئے مجلس مشاورت کے مشورہ سے ایک مستقل کمیٹی مقرر فرمائی جس کا تقرر اس طرح عمل میں آیا۔علماء کرام میں سے ا۔مکرم مولانا ابو العطاء صاحب جالندھری -۲ مکرم ملک سیف الرحمان صاحب