حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 624
573 افریقہ کے بعض دوسرے ممالک ہیں جہاں ہمارے مشن تو نہیں لیکن جماعتیں قائم ہیں ان کے نام دفتر نے مجھے نہیں دیئے وہ بھی اس میں انشاء اللہ شامل ہو جائیں گے۔۔۔۔۔اس وقت تک اڑھائی کروڑ کی مالی تحریک کے۔مقابلے میں تین کروڑ تیس لاکھ سے زائد رقم کے وعدے وصول ہو چکے ہیں فالحمد للہ علی ذالک یہ بھی کچھ بعید نہیں کہ۔۔۔۔پانچ کروڑ سے بھی۔۔۔۔۔۔۔۔زائد اکٹھی ہو جائے " ۱۵۔مارچ ۱۹۷۴ء کے خطبہ جمعہ میں حضور نے بتایا کہ " صد سالہ جو بلی فنڈ کے وعدے چھ کروڑ سے اوپر نکل گئے فالحمد للہ علی ذالک مئی ۱۹۷۴ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔” رو دوسری بات جو اس وقت میں کہنا چاہتا ہوں وہ بھی حمد باری سے تعلق رکھتی ہے، وہ بھی عزم مومنانہ سے تعلق رکھتی ہے ”صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبہ " جس کا اعلان جلسہ سالانہ پر ہوا تھا اور جس کے لئے صد سالہ احمد یہ جوبلی فنڈ قائم کیا گیا اس کے وعدے دس کروڑ ستر لاکھ سے اوپر نکل چکے ہیں۔فالحمد للہ علی ذالک" " ۲۱ نومبر ۱۹۷۵ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔" اصل منصوبہ پیسے اکٹھے کرنے کا تو نہیں ہے نا۔اصل منصوبہ تو یہ کہنا چاہئے کہ پیسے خرچ کرنے کا ہے اور جتنے پیسے میں نے سوچا تھا کہ ہمیں خرچ کرنے چاہئیں اللہ تعالیٰ کا منشاء تھا کہ اس سے زیادہ خرچ کرے۔جتنے میں نے کہا تھا کہ وعدے کرو اس سے چار گنے زیادہ جماعت نے وعدے کر دیئے۔میں نے کہا تھا کہ اڑھائی کروڑ۔جماعت نے کہا دس کروڑ۔میں نے کہا یہی ٹھیک ہے۔میں سمجھ گیا کہ خدا تعالیٰ کا منشاء یہ ہے کہ دس کروڑ خرچ کرو۔دس کروڑ کی ضرورت پڑے گی"