حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 618
567 اللہ تعالیٰ جن کے ذریعہ زیادہ کام لے گا یا جو دوسروں کو زیادہ قائل کر لیں گے یا جن سے ان کو زیادہ فیض پہنچے گا وہ نمایاں ہو کر سامنے آ جائیں گے۔اس لئے نتیجہ خدا پر چھوڑ دو۔پس اتحاد عمل کرو ان بنیادی اصولوں پر جن میں ہمارا عقیدہ ایک ہے۔پس یہ پیغام ہے اس کا جو آج میں ساری دنیا کو دے رہا ہوں۔منصوب۔اشاعت اسلام کا یہ وہ جامع منصوبہ ہے جسے میں نے مختصرا بیان کر دیا ہے۔۔۔اس منصوبہ کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک معقول رقم کی ضرورت ہے۔اس کو ہم صد سالہ احمدیہ جوبلی فنڈ کا نام دیتے ہیں۔سر دست اس کے لئے جتنی رقم کی اپیل کرنا چاہتا ہوں وہ صرف اڑھائی کروڑ روپیہ ہے ہمارے خدا نے ہمارے اندر ایک آگ لگا رکھی ہے کہ ہم نے اسلام کو مادی دنیا پر غالب کرنا ہے۔خدا تعالیٰ کے منشاء کو پورا کرنے کی انسان کی طرف سے حقیر سی کوشش اس لئے کرنی پڑتی ہے کہ یہ خدا کا منشاء اور حکم ہے ورنہ کامیابی تو اس کے فضل سے حاصل ہوتی ہے۔پس آج میں اس منصوبہ کی تکمیل کے لئے اڑھائی کروڑ روپے کی اپیل کرتا ہوں لیکن میں اپنے رب کریم پر کامل بھروسہ رکھتے ہوئے آج ہی یہ اعلان بھی کر دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان سولہ سالوں میں ہمارے اس منصوبہ کے لئے پانچ کروڑ روپے کا انتظام کر دے گا انشاء اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ میرے دین کی اشاعت کا کام کرو اور یہ خدا تعالیٰ کی رحمت ہے کہ اس نے کہا کہ میں تمہاری حقیر کوششوں کو قبول کر کے کام میں فرشتوں سے کرواؤں گا اور کریڈٹ تمہیں دے دوں گا۔اس لئے مجھے یہ فکر نہیں ہے کہ اڑھائی یا پانچ کروڑ روپیہ۔کہاں سے آئے گا یا آئے گا بھی یا نہیں۔انشاء اللہ ضرور آئے گا اور اس کے لئے جس قدر انسانوں کی ضرورت ہے اللہ تعالیٰ ہمیں دے گا۔