حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 614 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 614

قریب ہیں۔۔۔563 سوم۔اس منصوبہ کا تیسرا حصہ یہ ہے کہ اسلام پانچ دس ممالک کے لئے تو نہیں آیا۔نہ نبی اکرم میلی لی لی لیکر پندرہ ہیں قوموں کی طرف مبعوث ہوئے ہیں۔اسلام تو رب العالمین کی طرف سے محمد مال السلام کو رحمتہ للعالمین بنا کر نوع انسانی کو مخاطب کرتا ہے کہ میں تمہاری بھلائی کے لئے آیا ہوں۔۔۔۔۔ہمیں اس صدی کے استقبال کے لئے اور اس عزم کے اظہار کے لئے۔۔۔۔ایک سو زبانوں میں اسلام کا بنیادی لٹریچر شائع کرنا ہو گا۔۔۔۔سو زبانوں میں لٹریچر پیدا کرنا اور اس کی تقسیم کا انتظام کرنا یہ اس منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے اور اس لڑیچر کو تقسیم کرنے کا ایک دوسرا۔پہلو جو ہے وہ دو ورقہ اشتہارات ہیں۔اس طریق سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بڑا فائدہ اٹھایا ہے اس لئے ضروری ہے کہ آفسیٹ (Off Set) کے چھوٹے پریس۔۔۔۔۔افریقہ کے لئے اور ایک ان سے ذرا بڑا انگلستان ہمیں مفت دے رہا ہے۔۔۔آہستہ آہستہ ہر ملک میں اس قسم کے چھوٹے اور بڑے عمدہ پریس لگائے جائیں گے۔۔۔اس وقت دنیا کے حالات کچھ ایسے ہیں کہ کبھی کچھ ہوتا ہے اور کبھی ہوتا ہے کچھ پتہ نہیں لگ رہا کہ۔۔۔۔۔اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے اس وقت ہمیں صرف ایک جگہ اچھے پریس پر انحصار نہیں کرنا چاہئے اس لئے ہمیں پاکستان میں اعلیٰ مرکزی پیمانے کے پریس کے علاوہ دنیا کے کسی اور دو مقامات پر جو اس کام کے لئے مناسب ہوں وہاں دو اچھے پرلیس بھی لگا دینے چاہئیں۔چہارم۔حضرت مسیح موعود مهدی معہود علیه السلام کا ایک بڑا کام یہ بتایا گیا تھا کہ آپ نوع انسانی کو امت واحدہ بنا دیں گے۔ایک تو کسر صلیب ہے۔دوسرے مسلمان را مسلمان باز کردند" کا کام تھا۔۔۔۔اور تیرے ساری دنیا کو اور ساری نوع انسانی کو امت واحدہ بنا دینا آپ کا اصل