حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 612
561 ایک خوبصورت مسجد بھی ہے۔۔۔۔۔اور مشن ہاؤس بھی ہے۔۔۔۔۔ایک بہت بڑا ہال بھی ہے۔۔۔۔۔لیکن ناروے اور سویڈن میں نہ ہماری کوئی مسجد ہے اور نہ مشن ہاؤس۔۔۔۔۔۔۔۔ان دو ملکوں میں بھی مشن ہاؤس کھلنے چاہئیں۔انگلستان میں جماعت احمدیہ کے کام کو مضبوط کرنے کے لئے ہمیں وہاں تین سے پانچ تک نئے مبلغ بھجوانے ہوں گے اور کئی جگہ نئے مرکز بھی کھولنے پڑیں گے جہاں تک امریکہ کا تعلق ہے اس کے دو حصے ہیں ایک وہ حصہ ہے جس میں انگریزی غالب ہے اور دوسرے حصہ میں پینش اور پرتگالی زبان غالب ہے۔جہاں انگریزی غالب ہے وہ کینیڈا اور شمالی امریکہ ہے اسے امریکن لوگ دی سٹیٹس (The States) کہتے ہیں۔۔۔۔امریکہ میں اشاعت اسلام کے کام کو بہتر کرنے کے لئے ایک تو کینیڈا میں مرکز کھولنے کی ضرورت ہے۔۔۔اور امریکہ میں بھی تین سے پانچ تک نئے مبلغ اور ان کے لئے نئے مشن ہاؤسز کھولنے پڑیں گے۔جنوبی امریکہ میں بھی تین مراکز اور مرکزی مساجد کا انتظام کرنا ہے۔ویسے وہاں مساجد تو ہیں لیکن اشاعت اسلام کا کام نہیں ہو رہا۔۔۔۔۔دوم قرآن کریم کا ترجمہ نوع انسانی کے ہاتھ میں دینا اشد ضروری ہے۔اس وقت تک چھ زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم شائع ہو چکے ہیں۔بعض زبانوں میں تراجم تو ہو چکے ہیں لیکن ان کی اشاعت میں کچھ دقت ہے ان میں ایک فرانسیسی زبان میں ترجمہ قرآن کریم ہے۔۔۔۔۔۔۔میرا خیال تھا کہ یہاں پریس جلدی لگ جائے گا تو اس کی طباعت سستی بھی ہو گی اور جلد بھی ہو جائے گی۔۔۔میرا خیال ہے کہ روسی زبان میں بھی ترجمہ ہو چکا ہے لیکن وہ اب تک شائع نہیں کیا جا سکا۔۔۔کوئی اچھا قابل اعتبار آدمی ملے جو ترجمہ پر