حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 610 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 610

559 اس حمد اور اس عزم کے عظیم مظاہرے کے لئے قرآن کریم کی عین ہدایت کے مطابق ہم نے تیاری کرنی ہے، اشاعت اسلام کے پروگرام بنانے ہیں، خدا کی راہ میں قربانیاں دینی ہیں ، نئی نئی سکیمیں سوچتی ہیں۔چنانچہ اس ضمن میں میں اپنا وہ منصوبہ جس کا میں نے وعدہ کیا تھا اس وقت آپ کے سامنے رکھوں گا۔۔یہ جو جشن منایا جائے گا یہ محض جلسہ سالانہ کے موقع پر نہیں منایا جائے گا بلکہ وہ سال جشن کا سال ہو گا۔اس سال ہم ۲۳۔مارچ سے جشن منانا شروع کریں گے اور ہمارے جذبات کا اظہار اور خدا کے حضور ہمارے عزم کا اظہار اور فضاؤں کو خدا کی حمد سے بھر دینے کا جو عمل ہے اس کی ابتداء ۲۴ مارچ ۱۹۸۹ء کو ہو گی گویا وہاں سے جشن شروع ہو گا اور پھر ۱۹۸۹ء کے جلسہ سالانہ پر یہ اپنے عروج پر پہنچے گا اور اس کی ابتداء مکانوں سے ہو گی۔۔۔۔ہم اس کی ابتداء کریں گے گھروں سے، پھر محلوں سے ، پھر قصبوں اور شہروں سے، پھر ملکوں سے اور پھر مختلف براعظموں کے لحاظ سے۔اور پھر ہم ساری دنیا کے احمدی اپنے نمائندوں کے ذریعہ یہاں جمع ہو کر خدائے قادر و توانا کی حمد کے ترانے گائیں گے۔۔۔۔۔دنیا کا ایک ملک بھی ایسا نہ رہے جہاں کے وفود ۱۹۸۹ء کے جلسہ سالانہ پر نہ آئے ہوں۔اس کے لئے ہم نے بڑی تیاری کرنی ہے۔اس سلسلہ میں میرے ذہن میں اس کا جو ڈھانچہ بنا ہے اس کی بہت سی تفاصیل زیر غور ہیں۔اول اشاعت اسلام اور اصلاح وارشاد اور تعلیم و تربیت کے کام کو تیز سے تیز کرنے کے لئے ہماری کوشش اس منصوبہ کی شق نمبرا ہو گی چنانچہ مغربی افریقہ میں۔۔۔۔کام کو تیز تر کرنے کے لئے تین مراکز کا انتخاب کیا جائے گا۔مغربی افریقہ کو تین حصوں میں تقسیم کر دیں گے اور ہر حصہ کا ایک مرکز ہو گا، اس علاقے میں اسلام کی تبلیغ جائے گی۔