حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 604 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 604

553 تھے۔حضور نے ان کے علیحدہ علیحدہ اجلاس بلا کر ان سب ممالک میں جماعت کی تبلیغی، تربیتی اور فلاحی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔۔۔۔۔بعض نے منصوبوں کے لئے اخراجات وغیرہ کی منظوری دی۔جماعت کی ان گراں قدر مساعی اور بے لوث خدمات ہی کا نتیجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل۔۔حکومت اور عوام نے حضور کو خوش آمدید کہنے اور حضور کی راہ میں آنکھیں بچھانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔حضور جہاں بھی تشریف لے گئے لوگ اس کثرت سے حضور کی زیارت کے لئے کھینچے چلے آئے اور انہوں نے اس دلی اخلاص کے ساتھ حضور کا خیر مقدم کیا اور ایسے والہانہ انداز میں خوشی کے شادیانے بجائے کہ مسلسل چھ روز تک ملک کے مختلف حصوں میں جشن کا سا سماں بندھا رہا۔حضور مساجد کا افتتاح کرنے نیز سکولوں اور ہسپتالوں کا معائنہ فرمانے جس حصہ ملک میں بھی تشریف لے گئے ہر طبقہ اور ہر مذہب و ملت کے لوگ اس کثرت سے حضور کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے کھینچے چلے آتے۔۔۔۔۔اور اپنی خوشی کے اظہار کے ایسے ایسے والہانہ انداز اختیار کئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی دعا پھیر دے میری طرف اے ساریاں جنگ کی مہار" کی قبولیت کا ایک نہایت مہتم بالشان نظارہ آنکھوں کے سامنے آ گیا۔۔۔ریڈیو اور ٹیلیویژن کے نیوز بلیٹینوں میں حضور کی مصروفیات کو تمام دوسری خبروں پر ترجیح دیتے ہوئے انہیں اولیت دی جاتی رہی۔۔۔مغربی افریقہ میں حضرت خلیفۃ المسیح الاول کے رویاء کا پورا ہونا حضرت خلیفہ المسیح الاول " کو اللہ تعالٰی نے آخری بیماری کے دوران بتایا تھا کہ مغربی افریقہ میں پانچ لاکھ عیسائی مسلمان ہو گا ۴ حضرت خلیفة المسیح الاول " کا یہ رویاء یا الهام بھی نصرت جہاں سکیم کے اجراء