حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 564 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 564

513 انجمن احمدیہ، تحریک جدید، وقف جدید، انصار الله خدام الاحمدیہ اطفال الاحمدیہ، لجنہ اماء اللہ اور ناصرات الاحمدیہ کی جو ذیلی تنظیمیں حضور نے جماعت میں قائم فرمائی ہوئی ہیں وہ سب حضور کی یادگار ہیں رض اور جب تک یہ قائم ہیں اور جب تک ان تنظیموں کے اچھے اور خوشکن نتائج نکلتے چلے جائیں گے۔اس وقت تک حضرت فضل عمر کا نام اور کام بھی زندہ رہے گا اور دنیا عزت سے حضور " کو یاد کرتی رہے گی۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم حضور کی یاد میں صدقہ جاریہ کے طور پر نئی سکیمیں جاری نہ کریں۔اس لئے میں دوستوں سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنی تمام مالی قربانیوں پر قائم رہتے ہوئے اور ان میں کسی قسم کی کمی کئے بغیر بشاشت قلب کے ساتھ محض رضائے الہی کی خاطر اس فنڈ میں دل کھول کر حصہ لیں اور ساتھ ہی یہ دعا بھی کریں کہ اللہ تعالی اس فنڈ کو بابرکت کرے اور اس کے اچھے نتائج کا ثواب حضرت فضل عمر بن اللہ کو بھی اور ہمیں بھی پہنچائے۔" حضور نے مزید فرمایا :- " ہمارا اندازہ ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ پچیس لاکھ روپے سے کہیں زیادہ رقم جمع ہو جائے گی۔امید ہے کم از کم پندرہ لاکھ روپے بیرونی جماعتیں ہی فراہم کریں گی۔اس سلسلے میں ایک کمیٹی بنا دی جائے گی جو اس کے قواعد و ضوابط مرتب کرے گی اور غور کرے گی کہ کن کن کاموں پر اور کس طرح سے اسے استعمال کیا جائے۔" پھر مجلس مشاورت ۱۹۶۶ء کے موقع پر ۲۷۔مارچ کو فرمایا :۔رض " فضل عمر فاؤنڈیشن تو دراصل اظہار ہے اس محبت کا جو ہمارے دلوں میں اللہ تعالٰی نے حضرت مصلح موعود کے لئے پیدا کی اور یہ محبت اس لئے پیدا ہوئی کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مصلح موعود کو جماعت پر بحیثیت جماعت اور لاکھوں افراد جماعت پر بحیثیت افراد بے شمار