حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 565
514 احسانات کرنے کی توفیق عطا کی۔تو خدا تعالیٰ کی حمد اور شکر کے طور پر اور اس محبت کے نتیجہ میں جو ہمارے دلوں میں اس پاک وجود کے لئے ہے ہم نے کلمہ اسلام کی اشاعت کے لئے اس فاؤنڈیشن کو جاری کیا ہے۔اس میں بدعت اور معصیت کا شائبہ بھی نہیں پایا جاتا کیونکہ خدا تعالیٰ جانتا ہے کہ ہماری نیتیں صاف ہیں؟ یکم جون ۱۹۶۶ء کے الفضل میں حضور کا یہ پیغام شائع ہوا۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث کا پیغام احباب کرام السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاته فضل عمر فاؤنڈیشن کی تحریک محبت و عقیدت کے اس چشمہ سے پھوٹی ہے جو احباب کے دل میں اپنے پیارے آقا المصلح الموعود علی الشیہ کے لئے موجزن رہی اور موجزن رہے گی۔امید ہے کہ آپ سب اپنے عمل سے اس کا ثبوت دیں گے جیسا کہ بعض احباب نے اس کا عملاً ثبوت بہم پہنچا دیا ہے اور بڑھ چڑھ کر اس تحریک میں حصہ لیا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو احسن جزاء عطا فرمائے اور زیادہ سے زیادہ قربانی پیش کرنے کی توفیق عطا کرے آمین 1A-0-11 جزاكم الله و باللہ التوفیق مرزا ناصر احمد خلیفہ المسیح الثالث اللہ تعالیٰ کی خاص تائید و نصرت اس تحریک کے جاری کرنے کے چند ماہ بعد اللہ تعالیٰ نے حضرت خلیفہ المسیح الثالث " کو بذریعہ الہام اطلاع دی۔تینوں ایناں دیواں گا کہ تو رج جاویں گا اس کا ذکر حضور نے کئی مواقع پر فرمایا۔ایک مرتبہ فرمایا:۔