حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 552 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 552

499 اخباری نمائندوں کے سامنے ایک بیان میں محترم امیر صاحب نے یہ بتایا کہ اب تک نائیجیریا کی چھ ریاستوں کے بڑے بڑے ہوٹلوں کے رہائشی کمروں میں رکھنے کے لئے مشن کی طرف سے قرآن کریم کے ایک ہزار سے تحفتہ" دیئے جاچکے ہیں اسی طرح ملک کے بڑے بڑے کتب خانوں اور تعلیمی اداروں میں بھی قرآن کریم کے نسخے دیئے گئے ہیں ۶۸۔-۴ کیپ سیرا ( سیرالیون) ہوٹل میں اشاعت قرآن مجید کے سلسلے میں اہم تقریب اس تقریب میں کیپ سیرا (سیرالیون) ہوٹل کے اسٹنٹ مینجر سڑا رچ فیگل نے ۸۰ عدد قرآن مجید قبول کرتے ہوئے جماعت احمدیہ سیرالیون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیاح یہاں سیرو سیاحت کے بعد اکثر اپنی تنہائی اور خلوت کو تحقیق اور رسائل پڑھنے سے دور کرتے ہیں۔ہمارے ہوٹل میں بائیبل موجود تھی اور اب قرآن شریف کی موجودگی نے ہمارے سیاحوں کے لئے روحانی پیاس بجھانے کا مکمل انتظام کر دیا ہے۔وہ قرآن مجید سے پورا پورا فائدہ اٹھا لیں گے۔۔۔۔۔۔۵۔جزائر فجی کے اہم ہوٹلوں کے لئے قرآن کریم کا تحفہ ۲۵۔اکتوبر ۱۹۷۳ء کو ایک مختصر تقریب میں سوا (Suva) کے ٹریڈ ونڈز ہوٹل میں رکھے جانے کے لئے قرآن کریم کے ایک سو سولہ (۱۱۶) نسخے ہوٹل کے مینجر صاحب کو پیش کئے گئے۔۶۔جلسہ سالانہ ۱۹۷۳ء کی رپورٹ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " نے فرمایا:۔