حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 538 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 538

485۔۔۔اسلام کی عالمگیر اشاعت اور ترقی کے لئے اللہ تعالیٰ ہمارے دل میں جو ارادے اور خواہشات پیدا کرتا ہے وہ خود ہی اپنے فضل سے ان کے پورا کرنے کے سامان بھی پیدا کر دے تاکہ اسلام کو بہت ترقی بھی ہو اور اس کے عالمگیر غلبہ کی نئی سے نئی راہیں بھی کھلتی چلی جائیں جس سے ہمارے دل بھی خوشی اور راحت محسوس کریں اور ہماری آنکھوں کی ٹھنڈک کے سامان بھی پیدا ہوں اور ہماری روح بھی اسلام کے عالمگیر غلبہ و کامیابی سے حقیقی لذت اور سرور حاصل کرے ۵۲ چنانچہ یورپ میں قرآن عظیم کی وسیع تر اشاعت کے لئے پریس کے قیام اور اس کا جائزہ لینے کے لئے حضور نے ۱۹۷۳ء میں سفر یورپ اختیار فرمایا روزنامہ الفضل نے اپنے ۱۵۔جولائی ۱۹۷۳ء کی اشاعت میں مندرجہ ذیل سرخی کے ساتھ یہ خبر شائع کی۔یورپ میں قرآن عظیم کی وسیع تر اشاعت کے لئے پریس کے قیام کا منصوبہ " " ریوه ۱۳ جولائی ۱۹۷۳ء بروز جمعتہ المبارک سیدنا حضرت خلیفة المسیح الثالث یورپ میں قرآن عظیم کی وسیع تر اشاعت کی خاطر ایک پریس کے قیام اور تبلیغ اسلام کے جماعتی منصوبوں کا بنفس نفیس جائزہ لے کر ان میں مزید وسعت پیدا کرنے کے بابرکت مقصد کی خاطر یورپ کے سفر پر روانہ ہو گئے » ۵۳ روانگی سے قبل حضور نے ۱۲۔جولائی ۱۹۷۳ء کو فرمایا تھا۔" یہ سفر خالصتاً محض اس لئے اختیار کیا جا رہا ہے تاکہ یورپ میں اسلام کی تبلیغ اور قرآن کی اشاعت کے وسیع سے وسیع تر کرنے کے