حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 536 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 536

483 فضل سے ابتداء بھی ہو چکی ہے۔یہ منصوبہ دو حصوں پر مشتمل ہے ایک یہ کہ ہمارا اپنا چھا پہ خانہ ہو دوسرے یہ کہ با قاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ دنیا میں کثرت سے قرآن کریم کی اشاعت کی جائے۔۔۔میں نے اس منصوبہ کے اعلان کے وقت بھی کہا تھا کہ ہمیں ایک نہیں سینکڑوں چھاپہ خانوں کی ضرورت پڑے گی تاہم ایک پریس کا کام شروع ہو گیا تو اللہ تعالٰی نے مجھے یہ بتایا کہ اس سے بھی ایک بڑا کام ہے تمہیں اس کی طرف توجہ دینی چاہئے۔چنانچہ یہ تقسیم ہوئی کہ اس پریس کے علاوہ ہمارے دو اور پریس ہونے چاہئیں ایک افریقہ میں اور ایک برا یورپ میں انگلستان میں یا جہاں بھی حالات اجازت دیں۔۔۔ربوہ میں ایک جدید پریس کے قیام کا منصوبہ پچھلے سال سے تعلق رکھتا ہے دوسرے مرحلے میں قرآن عظیم کی ہمہ گیر اشاعت کا کام کرنا ہے۔اب تک اسی ہزار کے قریب قرآن کریم انگریزی ترجمہ اور سادہ چھپ چکے ہیں جن کا بڑا حصہ افریقہ بھجوایا گیا تھا۔وہاں وسیع پیمانے پر ان کی اشاعت کی گئی ہے مثلاً غانا میں قریباً سارے اچھے ہوٹل جو حکومت غانا کے پاس ہیں اور ان کے کمروں کی مجموعی تعداد غالبا ۸۲۸ ہے پچھلے دنوں ایک خاص تقریب میں جس کی تصویریں یہاں بھی آئی ہیں ان سب کمروں میں رکھنے کے لئے ۸۲۸ قرآن عظیم کے نسخے ہوٹلوں کے انچارج کو پیش کئے گئے۔۔۔۔اسی طرح سیرالیون اور نائیجیریا میں بھی بہت سے ہوٹلوں میں ہر ہوٹل کے کمروں کی تعداد کے مطابق انگریزی ترجمہ والا قرآن کریم رکھوا دیا گیا ہے۔یہ تو ہماری اس مہم کے ایک حصے کی ایک چھوٹی سی شاخ ہے یعنی اگر ہم ساری دنیا کے تمام ہوٹلوں کے ہر کمرہ میں قرآن کریم مترجم مختلف ملکوں میں ان کی اپنی زبانوں میں رکھنا چاہیں تب بھی ہمارا یہ کام ۱۰۰۰ سے بھی کم ہو گا اس لئے کہ انسان کی مجموعی آبادی کے مقابلہ میں ہوٹلوں کے کمروں کی