حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 531
478 تبھی پوری ہو سکتی ہے جب ہم دنیا کی تجارت نہ کریں بلکہ اللہ تعالیٰ سے تجارت کریں۔Yee اشاعت قرآن کریم کے لئے پر نٹنگ پریس کا منصوبہ حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " نے مرکز میں پریس لگانے کے ارادہ کا اظہار اپنے خطبہ جمعہ مورخہ 11۔ستمبر ۱۹۷۰ء میں کیا۔آپ فرماتے ہیں۔" اگر اپنا پریس ہو گا تو قرآن کریم سادہ یعنی قرآن کریم کا متن بھی ہم شائع کر لیا کریں گے۔اس کی اشاعت کا بھی تو ہمیں بڑا شوق ہے اور جنون ہے۔یہ بات کرتے ہوئے بھی میں اپنے آپ کو جذباتی محسوس کر رہا ہوں میرا تو دل چاہتا ہے کہ ہم دنیا کے ہر گھر میں قرآن کریم کا متن پہنچا دیں۔اللہ تعالٰی آپ ہی اس میں برکت ڈالے گا تو پھر بہتوں کو یہ خیال پیدا ہو گا کہ ہم یہ زبان سیکھیں یا اس کا ترجمہ سیکھیں “ے ہی چنانچہ اشاعت قرآن عظیم کے کام کو تیز کرنے کے لئے حضور نے چار ایکڑ زمین پر ایک جدید بلڈنگ کا ۱۸۔جنوری ۱۹۷۳ء کو سنگ بنیاد رکھا۔آپ نے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں جو معرکتہ الارا خطاب فرمایا تھا اس میں فرمایا:۔” اس منصوبہ میں جو بھی روکیں پیدا ہوئیں یا پیدا ہوں گی وہ عارضی ہوں گی۔یہ اندھیروں کے بادل ایک دن ضرور چھٹ جائیں گے اور حضرت محمد رسول اللہ میں یا اللہ کا نور جو کہ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ سے حاصل کردہ نور ہے وہ ساری دنیا کو منور کر دے گا ۴۸ اشاعت قرآن کا جامع اور عالمگیر منصوبہ ربوہ میں جدید پریس کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر حضور نے اشاعت قرآن کے