حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 530 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 530

477 اشاعت قرآن مرزا غلام اللہ صاحب انصار ساکن قادیان فرماتے ہیں۔کہ میرے بھائی مرزا غلام الدین صاحب نے ذکر کیا کہ جن دنوں حضرت صاحب سیالکوٹ میں مقیم تھے۔میں بھی آپ کے ساتھ تھا مجھے حضرت صاحب پڑھایا بھی کرتے تھے۔آپ وہاں بھیم سین وکیل کو جو ہندو تھا قرآن شریف پڑھایا کرتے تھے اور اس نے تقریباً ۱۴ پارہ تک قرآن حضرت صاحب سے پڑھا تھا۔ایک دن حضرت صاحب نے صبح اٹھ کر بھیم سین کو مخاطب کر کے یہ خواب سنایا کہ " آج رات میں نے رسول اکرم میر کو خواب میں دیکھا آپ مجھے کو بارگاہ ایزدی میں لے گئے اور وہاں سے مجھے ایک چیز ملی جس کے متعلق ارشاد ہوا کہ سارے جہان کو تقسیم کرد و ۵ جس طرح اسلام کی نشاۃ اولی میں اشاعت قرآن کی عظیم الشان مهم خلیفہ الرسول الثالث حضرت عثمان غنی کے عہد خلافت میں بطور خاص جاری ہوئی اسی طرح ایک بار " پھر اسلام کی نشاۃ ثانیہ میں اشاعت قرآن کی مہم میں خلیفہ المسیح الثالث" کے عہد خلافت میں مزید وسعت اور شدت پیدا ہوئی اور یہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اس کشف کے عین مطابق تھا جس کا اوپر ذکر کیا گیا ہے حضرت خلیفۃ المسیح الثالث رحمہ اللہ کے متعلق جیسا کہ ذکر کیا جا چکا ہے حضور کو قرآن کریم کی وسیع اشاعت کی طرف خاص توجہ تھی۔آپ نے ایک موقعہ پر فرمایا:۔امت محمدیہ میں دراصل قرآن کریم کی اشاعت دو رنگ میں کی گئی۔ایک اس کو تجارت کا مال بنا کر منڈی میں پھینکا گیا اور اس سے مادی فائدہ اٹھایا گیا لیکن خدا تعالیٰ نے مجھے تاجر نہیں بنایا لیکن مجھے خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نائب بنایا ہے۔اس واسطے میں نے تجارت نہیں کرنی۔میں کوئی تاجر نہیں میری یہ خواہش ہے کہ قرآن کریم ہر آدمی کے ہاتھ میں پہنچا دیا جائے اور یہ خواہش