حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 527
474 ظاہر کرنے میں کامل سمجھتے ہیں تو ہم بطور انعام پانسو روپیہ نقد ان کو دینے لئے طیار ہیں۔اگر وہ اپنی کل ضخیم کتابوں سے جو ستر (۷۰) کے منتظر قریب ہوں گی۔وہ حقائق اور معارف شریعت اور مرتب اور در حکمت و جواہر معرفت و خواص کلام الوہیت دکھلا سکیں جو سورۃ فاتحہ میں سے ہم پیش کریں۔اور اگر یہ روپیہ تھوڑا ہو تو جس قدر ہمارے لئے ممکن ہو گا ہم ان کی درخواست پر بڑھا دیں گے۔اور ہم صفائی فیصلہ کے لئے پہلے سورۃ فاتحہ کی ایک تفسیر طیار کر کے اور چھاپ کر پیش کریں گے اور اس میں وہ تمام حقائق و معارف و خواص کلام الوہیت به تفصیل بیان کریں گے جو سورۃ فاتحہ میں مندرج ہیں۔اور پادری صاحبوں کا یہ فرض ہو گا کہ توریت اور انجیل اور اپنی تمام کتابوں میں سے سورۃ فاتحہ کے مقابل پر حقائیق اور معارف اور خواص کلام الوہیت جس سے مراد فوق العادۃ عجائبات ہیں جن کا بشری کلام میں پایا جانا ممکن نہیں پیش کر کے دکھلائیں۔اور اگر وہ ایسا مقابلہ کریں اور تین منصف غیر قوموں میں سے کہہ دیں کہ وہ لطائف اور معارف اور خواص کلام الوہیت جو سورۃ فاتحہ میں ثابت ہوئے ہیں وہ ان کی پیش کردہ عبارتوں میں بھی ثابت ہیں تو ہم پانسو روپیہ جو پہلے سے ان کے لئے ان کی اطمینان کی جگہ پر جمع کرایا جائے گا دے دیں گے اس کے علاوہ حضرت خلیفتہ المسیح الثالث " نے عیسائیوں کو قبولیت دعا کا چیلنج دیتے ہوئے فرمایا :- " صرف اور صرف اسلام کا ہی خدا زندہ خدا ہے اور صرف محمد رسول الله ل ل ل ا ل و ل اللہ تعالی کے زندہ رسول ہیں اور آنحضرت میم کے فرزند جلیل حضرت مسیح موعود علیہ السلام اسلام کے زندہ خدا کے مظہر اور زندہ نشان ہیں اور ان کے جانشین کی حیثیت سے دعوت مقابلہ دیتا