حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 504
451 جماعت احمدیہ کی پہلی صدی کے اختتام تک کے لئے دس سالہ تحریک تعلیم القرآن جماعت احمدیہ کا قیام ۲۳ مارچ ۱۸۸۹ء سے شمار ہوتا ہے اور اس لحاظ سے جماعت احمدیہ کی پہلی صدی ۲۲ مارچ ۱۹۸۹ء کو ختم ہوتی ہے اور ۲۳ مارچ ۱۹۸۹ء سے جماعت احمدیہ کی دوسری صدی شروع ہوتی ہے۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث" نے جماعت احمدیہ کی دوسری صدی کا استقبال کرنے کے لئے ۲۸۔اکتوبر ۱۹۷۹ء کو تعلیم القرآن کے لئے ایک دس سالہ تحریک فرمائی جس کے مطابق جماعت احمدیہ کی پہلی صدی کے اختتام تک جماعت کا ہر چھوٹا بڑا قرآن کریم سیکھنے سکھانے کی طرف خاص طور پر متوجہ ہو۔حضور نے اس تحریک کے ذریعے اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ آئندہ دس سال کے اندر اندر ہر بچہ قاعدہ میسرنا القرآن جانتا ہو۔قرآن کریم ناظرہ جاننے والے ترجمہ سیکھیں اور جو قرآن کریم کا ترجمہ سیکھ چکے ہوں وہ قرآن کریم کی تفسیر سیکھیں باقی " چنانچہ تعلیم القرآن کے لئے دس سالہ تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔ہماری جماعتی زندگی کے سو سال پورے ہونے میں قریباً دس سال ہیں اور میرے اس پروگرام کا تعلق انہیں دس سالوں سے ہے۔۔۔۔۔اس پروگرام کا پہلا حصہ علوم روحانی کا سیکھنا ہے۔اس کے لئے ہر احمدی بچه خواہ وہ شہر میں رہنے والا ہو یا دیہات میں، خواہ وہ بڑی جماعتوں کا طفل ہو، خواہ وہ ایسے خاندان سے تعلق رکھنے والا ہو جہاں پر ایک ہی خاندان احمدی ہو اسے جتنا ممکن ہو سکے قاعدہ میسرنا القرآن پڑھا دیا جائے۔۔۔۔عمر کے لحاظ سے ہر طفل ، ہر خادم ، ہر نیا احمدی، ہر پرانا غافل احمدی قرآن کریم کا ترجمہ سیکھنے کی طرف متوجہ ہو۔۔۔۔۔جو افراد قرآن کریم کا ترجمہ جانتے ہیں وہ قرآن کریم کے معانی کی تفسیر پڑھنے کی طرف متوجہ ہوں؟ له