حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 503 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 503

450 غلبے کی صدی ہے اور یہ خدائی تقدیر ہے جو بہر حال پوری ہو کر رہے گی لیکن اگر آپ یہ سمجھ لیں کہ یہ غلبہ گھر بیٹھے ہو جائے گا تو یہ آپ کی غلطی ہو گی۔غلبہ کی گھڑی کو لانے کے لئے آپ کو خون پسینہ ایک کرنا ہو گا۔اپنے اموال، اپنے اوقات اور اپنے آراموں کی قربانی دینی ہو گی۔دنیا اس وقت ایک تباہی کے کنارے پر کھڑی ہے اس کو بچانا آپ کی اور میری ذمہ داری ہے۔ہمیں ہر فرد تک پہنچ کر اسلام کی صحیح تعلیم کو اس کے سامنے پیش کرنا ہو گا اور اسے بتانا ہو گا کہ ملکی اور بین الاقوامی مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کون سی راہ ہے۔اس غرض کے لئے وسیع پیمانے پر ہر زبان میں لٹریچر تیار کرنے کی ضرورت ہے پھر اس امر کی ضرورت ہے کہ علمی رنگ میں ہم میں سے ہر ایک اس بات سے آگاہ ہو کہ دنیا کے سیاسی، سماجی اور معاشرتی مسائل کیا ہیں اور اسلام ان کا کیا حل پیش کرتا ہے۔اگر ہم خود ہی ان سے نا آشنا ہوں تو دنیا کو کیا سمجھائیں گے۔اس لئے ہمیں قرآن کریم کے گہرے مطالعہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کو توجہ سے اور بار بار پڑھنے کی ضرورت ہے وہیں سے ہم روشنی حاصل کر سکتے ہیں۔وہ زمانہ قریب آ رہا ہے جب يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا کا نظارہ ہماری آنکھوں کے سامنے آ جائے گا۔ان آنے والوں کی تعلیم و تربیت کا انتظام ہمیں کرنا ہو گا لیکن اس سے قبل کہ وہ وقت آئے ہمیں اپنی تعلیم و تربیت کی فکر کرنی چاہئے اور پوری توجہ اور پورے ذوق و انہماک سے قرآنی علوم سیکھنے چاہئیں۔" ال