حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 502 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 502

449 صدی ہے جس میں عظیم الشان ذمہ داریاں پڑنے والی ہیں۔ان ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے اول طور پر قرآن کریم سے پیار کرنے اور اس کے گہرے مطالعہ اور علوم حاصل کرنے کی ضرورت ہے فرمایا:۔اسلام ہمارا مذہب ہے جو سرا سر سلامتی اور سلامت روی کی ہم کو تعلیم دیتا ہے وہ ہمیں اس امر کی تلقین کرتا ہے کہ ہم دنیا میں منادی کریں کہ خدا کا پاک کلام قرآن کریم ہی وہ شریعت ہے جس پر چل کر دنیا میں حقیقی امن قائم ہو سکتا ہے۔قرآن کریم باپ بیٹے ، میاں بیوی بھائی بھائی، قوم قوم اور ملک ملک میں پیار اور محبت اور اخوت و ہمدردی کی بنیادوں پر امن کے قیام کا ضامن ہے۔۔۔۔۔۔ہجری سن کے لحاظ سے چودھویں صدی ختم ہونے میں صرف دو سال باقی ہیں اور ہم عنقریب پندرھویں صدی میں قدم رکھنے والے ہیں۔۔۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متبعین ہونے کی حیثیت سے اللہ تعالیٰ نے دنیا کی رہبری کے لئے آپ کا انتخاب کیا ہے اور اب روئے زمین پر بسنے والے بنی نوع انسان کو اسلام کی آغوش میں اور نبی کریم ملی کی غلامی میں لاکر انہیں اللہ تعالیٰ کا حقیقی عباد بنانے کا کام آپ کے سپرد کیا گیا ہے اور یہ کام ایک سال یا ایک صدی تک محدود نہیں بلکہ الف آخر کے اختتام تک نسلاً بعد نسل اسی طرح چلتے چلے جانا ہے اور یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ ساری دنیا کو اس کی آئندہ نسلوں کو اسلام کی طرف لائیں اور پھر انہیں اسلام پر قائم رکھیں ن عظیم ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا طریق یہی ہے کہ آپ قرآن مجید کے ساتھ سب سے بڑھ کر پیار کریں، اس کے علوم میں دسترس حاصل کریں اور اس پر صدق دل سے عمل پیرا ہوں اس کے بغیر آپ ساری دنیا کو اسلام کی طرف لانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔اس میں شک نہیں کہ حسب بشارات آنے والی صدی اسلام اور احمدیت کے