حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 478 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 478

423 میں ہم فارغ ہوئے۔ہر عورت سے مصافحہ کیا اور بشاشت سے کیا، مسکراتے ہوئے کیا۔کسی نے دعا کے لئے کہا تو اس سے کہا کہ ہاں میں دعا کے لئے کہوں گی۔آپ بھی کروں گی۔خدا تعالیٰ نے مجھ پر احسان کیا اور آپ کے خلیفہ وقت پر کہ ایسی ساتھی دی گئی جو اس کے کام میں ہاتھ بٹانے والی ہو اور اچھے نتائج پیدا کرنے والی ہو۔خدا تعالٰی کا شکر کریں اور حمد پڑھیں اور لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ کا ورد کریں اور اللہ اکبر کے نعرے لگائیں اور جس کو ذریعہ بنایا اس چیز کا اس کے لئے دعا کریں۔اور ہمارے لئے ساری گھبراہٹیں دور کرنے اور غموں کو ہوا میں اڑانے کے لئے یہ ایک فقرہ کافی ہے۔إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا اَلِيْهِ رَاجِعُوْنَ أُولئِكَ عَلَيْهِمْ صَلَوَتْ مِنْ رَبِّهِمْ وَرَحْمَةٌ (البقره - آیت ۱۵۸) تو خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ جس طرح میں چاہتا ہوں اس طرح تم اِنَّا لِلهِ اگر کہو گے تو خدا تعالیٰ کے درود صلوات ہوں گی تم پر اور اس کی رحمت نازل ہو گی۔پس یہ موقعے غم کے نہیں خدا تعالیٰ کی رحمتوں کے حصول کے مواقع ہیں۔ان کو اپنی غفلتوں کے نتیجہ ضائع نہیں کرنا چاہئے ، اللہ تعالی ہمیں سمجھ اور توفیق عطا کرے۔چونکہ دن چھوٹے ہیں اس لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج عصر کی نماز کی اذان اپنے وقت پر ہو گی۔وقت تو ہم نہیں بدل سکتے لیکن اذان کے آدھے گھنٹے کے بعد ہماری مسجد (مبارک) میں نماز ہوتی ہے، آج اذان کے دس منٹ کے بعد میں مسجد میں جاؤں گا تا کہ پندرہ منٹ ہمیں وہاں سے وقت کے مل جائیں۔پھر جیسا کہ اعلان ہو چکا ہے ہے اس کے مطابق خدا تعالیٰ کی حمد کرتے ہوئے اور اِنَّا لِلَّهِ پڑھتے ہوئے آپ کو جہاں جمع ہونے کے لئے کہا گیا ہے وہاں جمع ہو جائیں۔خدا تعالیٰ اپنے فضلوں کی بارش اسی طرح کرتا رہے گا جس طرح وہ کر رہا ہے۔اگر ہم اسی طرح اس کے وفادار رہے جس طرح ہم بنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے۔