حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 354
339 جلسہ سالانہ ریوہ ۱۹۵۷ء ” اسلامی حکومت اور مذہبی رواداری جلسه سالانه ربوه ۱۹۵۸ء "مذہبی رواداری" ه جلسہ سالانہ ربوہ ۱۹۵۹ء " تعلق باللہ " جلسہ سالانہ ریوه ۱۹۶۰ء ”اسلام اور غیر مسلم رعایا " جلسہ سالانہ ربوہ ۱۹۶۲ء " اسلامی پر وہ " جلسہ سالانہ ربوہ ۱۹۶۳ء "ختم نبوت کا صحیح تصور" جلسه سالانه ربوه ۱۹۶۴ء ”اسلام کا اقتصادی نظام " ممبر نگران بورڈ مجلس مشاورت ۱۹۶۱ء کے موقع پر ایک تجویز یہ پیش ہوئی تھی کہ "جس طرح قادیان میں دفاتر صدر انجمن احمدیہ کے کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ایک تحقیقاتی کمیشن مقرر تھا اسی طرح اب بھی ایک تحقیقاتی کمیشن مقرر کیا جائے جو صدر انجمن احمدیہ، تحریک جدید اور وقف جديد کرے۔" کے L کام اور دفاتر کا معائنہ کرے اور شکایات پر غور اس تجویز کے متعلق سب کمیٹی نے یہ مشورہ پیش کیا کہ " "سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی منظوری سے ایک ایسا بورڈ مقرر ہو جو صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید اور وقف جدید کے کاموں کی نگرانی کرے اور جماعتوں سے تجاویز حاصل کرے کہ ہر سہ ادارہ جات مذکوره کا کام بیش از پیش ترقی پذیر ہو۔اس بورڈ کے سات ممبران ہوں یعنی صدر انجمن ، تحریک جدید اور وقف جدید کے صدر صاحبان اور تین ممبر جماعتہائے احمدیہ کی طرف سے نمائندہ ہوں اور حضور سے عرض کیا جائے کہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کو اس کا صدر مقرر فرمایا جائے اور صدر صاحب