حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 353 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 353

338 ہے۔" اشتراکیت صبح کاذب ہے جو صبح صادق کے آنے کی خوش خبری دیتی ہے جس کے سامنے صبح کاذب کا وجود نہیں ٹھہر سکتا۔۔اسلامی اقتصادیات میں ایک بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ ایک بین الاقوامی تمدن کی بنیاد رکھتی ہے۔دنیا میں آج تک کوئی اقتصادی تحریک جاری نہیں ہوئی جسے صحیح معنوں میں بین الاقوامی کہا جا سکتا ؟ اسلام اس کے برعکس ایک مذہبی تحریک ہونے کے ملک ملک ، نسل نسل اور قوم قوم میں کوئی امتیاز نہیں کرتی۔جس طرح وہ اپنے پہلے دور میں دنیا کے بہت سے ممالک میں پھیل گیا اور ایک شاندار بین الاقوامی برادری اس نے قائم کی، اپنے دور ثانی میں بھی وہ تمام دنیا پر چھا جائے گا۔۔در اصل احمدیت کا آخری ٹکراؤ اشتراکی روس کے ساتھ مقدر ہے کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے لکھا ہے کہ زار روس کا عصا میرے ہاتھ میں آگیا ہے۔اشتراکی نظام میں یقیناً یہ خوبی ہے کہ وہ سرمایہ داری کی بھیانک تصویر کے خلاف ایک بھاری رد عمل ہے مگر پنڈولم کی حرکت کی طرح وہ دوسری انتہا کی طرف نکل گیا ہے اور شاید سرمایہ داری سے بھی خطرناک بننے والا ہے۔" آپ نے قبل از خلافت جو تقاریر فرمائیں ان میں سے بعض کی تفصیل درج ذیل રા ه جلسہ سالانہ لاہور ۱۹۴۸ء ” انشورنس اور بنکنگ کے متعلق اسلامی نظریہ " جلسہ سالانہ ربوہ ۱۹۵۰ء ”دنیا کی اقتصادی مشکلات کا حل اسلام کی رو سے " جلسہ سالانہ ربوہ ۱۹۵۱ء ”اسلامی پردہ اور اس پر اعتراضات کے جوابات" جلسہ سالانہ ربوہ ۱۹۵۴ء ”بین الاقوامی کشمکش کے متعلق حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیاں" جلسہ سالانہ ربوه ۱۹۵۶ء ہستی باری تعالٰی"