حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 17 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 17

مبارک" تھا ہوا مقبول نوید احمد 17 المومنین کا العالمیں کا تنویر محمود موعود موعود این موعود ابن حضرت خلیفہ المسیح الثالث کی خلافت کے آغاز میں ہی مولانا جلال الدین شمس صاحب ناظر اصلاح و ارشاد و سابق امام مسجد لندن نے آپ کے بارہ میں ۸۰ خواہیں منتخب کر کے کتابی شکل میں بشارات ربانیہ" کے نام سے شائع کیں۔ان میں سے صرف دو خوا میں یہاں بیان کی جاتی ہیں:۔(1) جی ایم نذیر احمد صاحب آف بنگلور صدر کراچی نمبر ۳ میں اللہ تعالیٰ کو حاضر ناظر جان کر اور اسی پاک ذات کی قسم کھا کر مندرجہ ذیل خواب تحریر کر رہا ہوں جو آج سے قریباً چار سال پہلے کی ہے۔دیکھتا ہوں کہ میرے سامنے ایک سفید گتہ جو مندرجہ ذیل شکل کا تھا پیش کیا گیا جس پر یہ تحریر درج تھی جس کے الفاظ مجھے اب تک اچھی طرح یاد ہیں :۔حضرت خلیفۃ المسیح الثانی اور مرزا ناصر احمد صاحب ان کا مقام بہت بلند ہے۔" ۲۳ عبد الغفار صاحب فوٹو سپیڈ کمپنی سابق امیر ضلع حیدر آباد۔خاکسار نے دیکھا کہ ایک فرشتہ شکل بزرگ جن کا لباس نهایت سفید ہے۔جس میں سے نور کی شعاعیں نکل رہی ہیں فرش پر جلوہ افروز ہیں۔شکل حکیم عبد الصمد صاحب دہلوی صحابی حضرت مسیح موعود سے بہت کچھ ملتی جلتی ہے لیکن حکیم صاحب بذات خود نہیں تھے۔وہ سورۃ جمعہ کی تفسیر بیان فرما رہے ہیں اور اس میں خلافت احمدیہ کے ہونے والے واقعات کا ذکر فرما رہے ہیں۔اس کے بعد یہ ترقی ہو گی یہ ترقی ہو