حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 326 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 326

311 بطور صدر انصار اللہ آپ کی سیرت کے چند واقعات تنظیمی قابلیت مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب وکیل المال اول انجمن احمد یہ تحریک جدید لکھتے ہیں:۔" کسی ادارہ کا کامیاب سربراہ ہونا اولین طور پر اس سربراہ سے تنظیمی قابلیت کا تقاضا کرتا ہے جس میں یہ دو پہلو نمایاں ہوں۔اول : کام لینے کی صلاحیت دوم : کارکنوں کی خفیہ صلاحیتوں کو بیدار کر کے انہیں فروغ دینے کی قابلیت چنانچہ ان دونوں پہلوؤں پر مشتمل تنظیمی قابلیت اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کی ذات بابرکات میں دست قدرت نے خود ودیعت فرمائی تھی جو اپنے اندر واقعی مقناطیسی قوت رکھتی تھی۔۔۔آپ کی صدارت میں مسجد احمد یہ پشاور میں اجتماع تھا۔مقررین کی لسٹ میں خاکسار کا نام بھی تھا۔اس وقت تک خاکسار کو تقریر کا کوئی ملکہ نہ تھا اور پھر حضرت صدر صاحب کی موجودگی میں کچھ کہنا تو اس قدر محال تھا کہ جس کو بیان نہیں کیا جا سکتا۔بہرحال فرض کی ادائیگی میں جو کچھ بھی ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں کہہ سکا کہہ دیا۔یہ خوف بدستور لاحق رہا کہ حضرت صدر صاحب نہ معلوم کیا تبصرہ فرمائیں گے لیکن آپ نے میری توقع کے بالکل بر عکس نهایت شفقت بھرے انداز اور متبسم چہرہ سے فرمایا کہ آج معلوم ہوا ہے کہ شبیر صاحب بھی تقریر کر سکتے ہیں۔ان شفقت بھرے الفاظ سے جس قدر میری حوصلہ افزائی ہوئی وہ محتاج بیان نہیں۔۔۔۔۔۔اسی طرح نظم خوانی کی صلاحیت جو بچپن میں تھی مرکز میں آکر