حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 15 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 15

15 شادی بیاہ بھی انہوں نے کیا اور کو بھی بھی بنا کر دی (النصرة )۔تمام پاس رہنے والے جو زندہ ہوں گے اب بھی شاہد ہوں گے کہ حضرت اماں جاں ناصر کو مبارک سمجھ کر اپنا بیٹا ظاہر کرتی تھیں اور کہا کرتی تھیں۔روز R ” یہ تو میرا مبارک ہے" عائشہ والدہ نذیر احمد جس کو حضرت اماں جان نے پرورش کیا اور آخر تک ان کی خدمت میں رہیں یہی ذکر اکثر کیا کرتی ہیں کہ اماں جان تو ناصر کو اپنا مبارک ہی کہا کرتی تھیں کہ یہ تو میرا مبارک مجھے ملا ہے۔۔۔۔کئی سال ہوئے میں بیمار ہوئی تو میں نے ایک کاپی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض باتیں جو جو یاد تھیں لکھی تھیں ان میں یہ روایت اور اپنا خواب میں نے لکھا تھا وہ کاپی میرے پاس رکھی ہوئی ہے والسلام مبارکه ۲۰ محترم پروفیسر صوفی بشارت الرحمان صاحب اس بارہ میں ایک واقعہ بیان کرتے ہو ہوئے لکھتے ہیں۔۱۹۴۷ء میں اغلبا مارچ اپریل کے مہینے میں ہم لوگوں نے فضل عمر وسٹل تعلیم الاسلام کالج قادیان میں صحابہ کرام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی ایک محفل منعقد کی۔۔۔حضرت قمر الانبیاء صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب بھی اللہ ، اس محفل کے صدر گرامی تھے انہوں نے ایک مختصر سا خطاب فرمایا جس کا مفہوم یہ تھا:۔میں ناصر احمد کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا فرزند ہی سمجھتا ہوں اگرچہ ان کی پیدائش حضور علیہ السلام کے بعد ہوئی ہے۔اس کی تفصیل یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حضور کو ایک لڑکے کی پیدائش کی خبر دی تھی جس کے متعلق فرمایا تھا يَنْزِلُ مَنْزِلَ الْمُبَارَكِ کہ وہ مبارک کا