حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 306
291 ہونٹوں کو لگانے کی انہیں توفیق نہ ملی۔مگر یہ نازک دور ہے اور منٹوں کی کو تاہی صدیوں کی تباہی کا موجب بن سکتی ہے۔خدا اپنے موعود قمری عذابوں کے ساتھ زمین پر اترا ہے۔وہ ہر بدی اور بدی کے حامل انسان اور بدی سے وابستہ اشیاء کو بنیادوں سے اکھیڑ رہا ہے۔بڑے بڑے شہر ویرانہ بنائے جا رہے ہیں اور قومیں تہہ و بالا کی جا رہی ہیں۔جن مقامات کو انسان کل انسانیت کے لئے مقام فخر سمجھتا تھا آج وہ جہنم کا نمونہ بن رہے ہیں اور یہ سب کچھ مسیح موعود علیہ السلام کے الہامات کے مطابق اور آپ کی صداقت پر بین گواہ ہے۔پس آج صرف وہ پانی اس جہنم کی آگ کو بجھانے میں کامیاب ہو سکتا ہے جو پکار پکار کے کہہ رہا ہے۔د میں وہ پانی ہوں جو اترا آسمان سے وقت پر" آج سونے کا دن نہیں، خدا تعالیٰ کے حضور گریہ وزاری کرنے کی رات ہے۔آج آرام کی گھڑیاں نہیں ، پیم و منظم کوشش سے اپنے کو اپنوں کو عذاب الہی سے بچانے کا وقت ہے۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی مجلس خدام الاحمدیہ کا لائحہ عمل ہے، ایک نظام کے ماتحت اپنے معذور اور حاجت مند بھائیوں کی خدمت کرنا اپنے ان پڑھ بھائیوں کو اسلامی تعلیم سے واقف کرنا خدا کے دین کی راہ میں کسی کام کو ذلیل نہ سمجھنا خود دکھ اٹھا کر خدا تعالیٰ کی مخلوق کے سکھ کی فکر کرنا بھولے بھٹکے بھائیوں کو راہ ہدایت پر لانا احمدیت کی حقیقی فضا میں آئندہ نسلوں کی تربیت کرنا خدا تعالیٰ کے احکام کے بجا لانے میں ایک دوسرے کا معاون ہونا تعاونوا على البر والتقوی کا اپنے کو مصداق بنانا خدا کے مسیح کے لائے ہوئے نور سے دنیا کے اندھیرے کو دور کرنا یہ ہے ہمارا پروگرام ! اور یہ وہ پروگرام ہے جس کے بغیر دنیا کی نجات ممکن نہیں۔اس طوفان ضلالت سے بچاؤ کی صرف ایک ہی راہ ہے اور وہ یہ