حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 307
292 کہ ہم اس کشتی میں سوار ہوں جو اللہ کی نگرانی میں مسیح موعود علیہ السلام نے اس غرض کے لئے تیار کی ہے۔پس تمام خدام و مجالس خدام سے آج میری عاجزانہ درخواست ہے بیدار ہو بیدار! اپنی ذمہ داریوں کو سمجھو اپنے رتبہ کو پہچانو۔تم خدا کے سپاہی ہو اگر تمہارے قدم ڈگمگائے تو دنیا خدا پر الزام دھرے گی اور کیا ہی بد بخت ہے وہ انسان جسے خدا تعالیٰ نے اس لئے پیدا کیا کہ وہ اس کی مخلوق کو اس کی راہ دکھائے مگر اپنی غفلت کی وجہ سے وہ مخلوق کو خالق سے پرے ہٹانے کا موجب بنا۔ہمارا مقام مقام فخر ہی نہیں۔مقام خوف بھی ہے، پس غفلت کو ترک کرد اور ایک ہو جاؤ اور خدا تعالیٰ سے مدد مانگتے ہوئے اور اس کے ہو کر اور اپنے دلوں سے سب دینوی گندوں کو نکالتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا نورانی حربہ ہاتھ میں لئے شیطانی ظلمتوں پر حملہ آور ہو جاؤ۔نیک نیت انسان کی کوشش کو خدا تعالیٰ کبھی ضائع نہیں کرتا۔اَللَّهُمَّ أمين - وَمَا تَوْفِيقُنَا إِلَّا بِاللَّهِ وَ هُوَ الْمُسْتَعَانُ خاکسار مرزا ناصر احمد صدر مجلس خدام الاحمدیہ خدام الاحمدیہ کے زمانہ کے چند واقعات مجلس خدام الاحمدیہ کی قیادت کے دوران حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کو جن لوگوں نے قریب سے دیکھایا جن کو آپ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا یا جنہوں نے آپ کی شخصیت کا مشاہدہ کیا ان میں سے بعض کے بیان کردہ مشاہدات کو یہاں درج کیا جاتا ہے جو آپ کی پاکیزہ سیرت پر روشنی ڈالتے ہیں۔