حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 295
280 آگے بڑھتا ہے اور شمع پر اپنی جان نچھاور کر دیتا ہے۔شمع تو اس ہستی کو ختم کر دیتی ہے لیکن ہمارا محبوب تو خدا تعالیٰ ہے اس کے راستے میں اگر ہم اپنی جانیں قربان کریں گے تو پھر وہ ہمیشہ ہمیش کے لئے ہم پر اپنے Mee انعامات کی بارش کرتا چلا جائے گا۔“ اس سے قبل صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب (وکیل اعلیٰ) نے حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی غیر موجودگی میں سلامی لی اور سیکرٹری فرقان فورس مولوی عبدالرحیم صاحب درد نے کمانڈر انچیف کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔فرقان بٹالین کے مجاہدین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے رسالہ " قائدا کے ایڈیٹر حکیم احمد الدین صاحب صدر جماعت المشائخ سیالکوٹ نے جنوری ۱۹۴۹ء کی اشاعت میں لکھا۔" اس وقت تمام مسلم جماعتوں میں سے احمدیوں کی قادیانی جماعت نمبر اول پر جا رہی ہے۔وہ قدیم سے منظم ہے۔نماز روزہ وغیرہ امور کی پابند ہے۔یہاں کے علاوہ ممالک غیر میں بھی اس کے مبلغ احمدیت کی تبلیغ میں کامیاب ہیں۔قیام پاکستان کے لئے مسلم لیگ کو کامیاب بنانے کے لئے اس کا ہاتھ بہت کام کرتا تھا۔جہاد کشمیر میں مجاہدین آزاد کشمیر کے دوش بدوش جس قدر احمدی جماعت نے خلوص اور درد دل سے حصہ لیا ہے اور قربانیاں کی ہیں ہمارے خیال میں مسلمانوں کی کسی دوسری جماعت نے ابھی تک ایسی جرات اور پیش قدمی نہیں کی۔ہم ان تمام امور میں احمدی بزرگوں کے مداح اور مشکور ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ملک و ملت اور مذہب کی خدمت کرنے کی مزید توفیق بخشے۔۲۷ راجہ غالب احمد صاحب صدر جماعت احمدیہ گلبرگ لاہور جو خود بھی فرقان بٹالین میں شامل تھے، نے خاکسار کو بتایا کہ حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کو فرقان بٹالین کے سلسلہ میں اکیلے جدوجہد کرنی پڑی۔رضا کار اکٹھے کرنے کے لئے آپ نے پاکستان کا Re