حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 284 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 284

269 قدمی سے آخر دم تک لڑائی کی اور سب نے جان دے دی۔تمہارا خطرہ ان کے برابر نہیں۔آخر یہ سلسلہ خدا کا ہے اور وہ ضرور اپنی قدرت دکھلائے گا۔۔۔۔اس وقت ساری دنیا کی نظریں تم پر ہیں۔ہر دشمن حیرت سے تم لوگوں کے استقلال اور قربانی کو دیکھ رہا ہے اور تمہاری یہ قربانی سلسلہ کی عزت کو چار چاند لگا رہی ہے۔یہ خدا تعالیٰ کا کم فضل نہیں کہ تم الله لوگوں کو یہ ثواب مل رہا ہے۔۔۔۔۔۔اداره رابطه قرآن (دفاتر محاسبات دفاع پاکستان) نے "کاروان سخت جان " نام سے ایک کتاب شائع کی جس میں فسادات کا اثر قادیان پر " کے عنوان سے لکھا:۔ضلع گورداسپور کی سب سے بڑی تحصیل بٹالہ ہے جس کی آبادی ضلع کی دوسری تمام تحصیلوں کے برابر ہے۔یہاں کی مسلم آبادی کا تناسب ۵۵ فیصد تھا۔اس تحصیل کے صدر مقام یعنی بٹالہ کو چھوڑ کر دوسرے نمبر پر قادیان ایک بڑا قصبہ ہے جہاں کی آبادی ۱۸ ہزار نفوس پر مشتمل تھی۔یہ مقام علاوہ اپنی صنعتی اور تجارتی شہرت کے جماعت احمدیہ کا مرکز ہونے کی وجہ سے مشہور ہے۔اس کے گردو نواح میں تمام تر سکھوں کی آبادی ہے۔چنانچہ فسادات کے ایام میں ہیں میں میل دور کے مسلمان بھی قادیان شریف میں پناہ لینے کے لئے آگئے۔یہ تعداد بڑھتے بڑھتے ۷۵ ہزار نفوس تک پہنچ گئی۔چونکہ ان پناہ گ ہ گزینوں کو ظالم اور سفاک سکھوں نے بالکل مفلس اور قلاش کر دیا تھا لہذا قادیان کے باشندگان نے ان بیچاروں کی کفالت کا بیڑا اٹھایا۔ظاہر ہے کہ اتنی بڑی جمعیت کے لئے خوراک اور رہائش کا بار اٹھانا کوئی معمولی کام نہیں ہے اور خصوصاً ایسے ایام میں جب کہ ضروریات زندگی کی اتنی گرانی ہو۔چنانچہ یہ ناخواندہ مہمان قادیان کی کفالت میں اس وقت تک رہے جب تک حکومت نے عمداً ان کو ایسا کرنے سے روک نہ