حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 10
10 کو بھی کہتے ہیں یا بشارت کسی اور وقت تک موقوف ہو۔" پیشگوئی مصلح موعود کے الہامی الفاظ میں ہے۔” وہ تین کو چار کرنے والا ہو گا۔" حضرت مسیح موعود نے اس کے آگے بریکٹ میں تحریر فرمایا :۔" اس کے معنے سمجھ میں نہیں آئے " اسی طرح حضرت مسیح موعود فرماتے ہیں:۔" الله بیالیسواں نشان یہ ہے کہ خدا نے نافلہ کے طور پر پانچویں لڑکے کا وعدہ کیا تھا جیسا کہ اسی کتاب مواہب الرحمان کے صفحہ ۱۳۹ میں یہ پیشگوئی لکھی تھی۔وَبَشَّرَنِي بِخَامِسَ فِي حِيْنِ مِنَ الْأَحْيَانِ یعنی پانچواں لڑکا ہے جو چار کے علاوہ بطور نافلہ پیدا ہونے والا تھا اس کی خدا نے مجھے بشارت دی کہ وہ کسی وقت ضرور پیدا ہو گا اور اس کے بارے میں ایک اور الہام بھی شائع ہوا کہ جو اخبار البدر اور احکم میں مدت ہوئی شائع ہو چکا ہے اور وہ یہ ہے۔إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ نَافِلَةٍ لَكَ نَافِلَةٍ مِنْ عِنْدِى یعنی ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں کہ جو نافلہ ہو گا یعنی لڑکے کا لڑکا۔یہ نافلہ ہماری طرف سے ہے۔"ل حضرت مسیح موعود کی مبشر اولاد میں سب سے چھوٹے صاحبزادے مرزا مبارک احمد صاحب بچپن میں ہی آٹھ سال کی عمر میں ۱۶ ستمبر۷ ۱۹۰ء کو جب فوت ہوئے تو اللہ تعالٰی نے اسی روز حضور کو الہانا خبر دى إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ - الم پھر اکتوبر۱۹۰۷ء کو الہاما خبر دی:۔إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ يَنْزِلُ مَنْزِلَ الْمُبَارَكِ - ساقیا آمدن عید مبارک بادت ۱۲ ترجمہ ہم تجھے ایک حلیم لڑکے کی خوش خبری دیتے ہیں۔وہ مبارک احمد کی شبیہ ہو گا۔اے ساقی! عید کا آنا تجھے مبارک : ہو۔