حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 9
اور اللہ تعالیٰ کے نشانوں میں سے ایک نشان۔آپ کے بارے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور صحابہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو قبل از وقت بشارات دی گئیں جو آپ کی ذات میں پوری ہو ئیں اور بعد میں بھی پوری ہوتی رہیں گی۔انشاء اللہ۔حضرت خلیفۃ المسیح الثالث " کے بارہ میں بشارات سلسلہ عالیہ احمدیہ میں پیشگوئی مصلح موعود کو خاص اہمیت حاصل ہے اس کے مصداق حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد خلیفۃ المسیح الثانی ال ہیں اسی طرح حضرت خلیفة المسیح الثالث نافلہ موعود کی پیشگوئی کے مصداق تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو موعود بیٹے اور پوتے کی یہ خبر ان حالات میں دی گئی جب کہ حضور علیہ السلام کے خلاف تکفیر کا بازار گرم تھا اور معاندین ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے تھے حضور نے فرمایا۔”خدا جیسے پہلے تھا وہ اب بھی ہے اور اس کی قدرتیں جیسے تھیں وہ اب بھی ہیں اور اس کو نشان دکھانے پر جیسا کہ پہلے اقتدار تھا وہ اب بھی ہے پھر تم کیوں صرف قصوں پر راضی ہوتے ہو۔۔چنانچہ نافله موعود کے بارہ میں جو بشارات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو دی گئیں وہ یہ ہیں۔تَرى نَسْلاً بَعِيدًا - إِنَّانُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ مَظْهَرِ الْحَقِّ وَ الْعُلَى كَاَنَّ اللَّهَ نَزَلَ مِنَ السَّمَاءِ - إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ نَافِلَةٍ لَكَ اور تو اپنی ایک دور کی نسل کو دیکھ لے گا ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں جس کے ساتھ حق کا ظہور ہو گا گویا آسمان سے خدا اترے گا۔ہم ایک لڑکے کی تجھے بشارت دیتے ہیں۔جو تیرا پوتا ہو گا۔"۔ایک اور جگہ حضرت مسیح موعود نے فرمایا:۔چند روز ہوئے یہ الہام ہوا تھا إِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلَامٍ نَافِلَةٍ لَكَ ممکن ہے کہ اس کی یہ تعبیر ہو کہ محمود کے ہاں لڑکا ہو کیونکہ نافلہ پوتے