حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 269
254 آپ اس وقت تعلیم الاسلام کالج قادیان کے پرنسپل اور خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے صدر تھے۔جلسہ سالانہ ۱۹۴۶ء کے آخری دن یعنی ۲۸۔دسمبر کو جب حضرت المصلح موعود خلیفہ المسیح الثانی میان تقریر کر رہے تھے تو بارش شروع ہو گئی۔وہ اس وقت سٹیج پر تھے۔وہاں سے اتر کر شامیانے سے باہر جہاں ہم خدام کھڑے تھے تشریف لے آئے اور سارا وقت بارش میں کھڑے رہے۔" چوہدری محمد انور حسین صاحب امیر جماعت احمد یہ ضلع شیخوپورہ بیان کرتے ہیں:۔" مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ حضور نے ایک مرتبہ تپتی دوپہروں میں سارے پنجاب کا دورہ کیا۔شیخوپورہ آئے تو ایک درخت کے نیچے ملے۔میں نے حضور سے پوچھا کہ آپ یہاں کیسے۔؟ بہر حال حضور مسلسل سفر اور گرمی کی شدت کے باوجود گزرتے ہوئے ہر نوجوان اور بچے کو خود سلام کرتے۔" تبلیغی دوروں میں شمولیت حضرت مصلح موعود نے اپنی اولاد اور جماعت کے افرد میں تبلیغ کا جو جذبہ پیدا فرمایا ہے۔یہ اس کا نتیجہ تھا کہ آپ زمانہ طالب علمی میں بھی احسن رنگ میں تبلیغ کے فرائض ادا کرتے رہے جیسا کہ باب دوم میں ذکر ہو چکا ہے۔جب آپ کی عملی زندگی کا آغاز ہوا تو آپ نے جماعتی پروگرام کے تحت سلسلہ کے جید علماء کے ساتھ تبلیغی دوروں میں حصہ لینا شروع کیا۔چنانچہ فرمایا ” جب میں انگلستان سے واپس آیا تو عمر کے لحاظ سے میں چھوٹا تھا اور گو تبلیغ کا جوش تو تھا لیکن تجربہ کوئی نہ تھا۔محترم چوہدری فتح محمد سیال صاحب نے مجھ سے کہا تم ہمارے ساتھ مقامی تبلیغ کے دوروں پر جب بھی فرصت ہو جایا کرو چنانچہ میں نے ان کے ساتھ تبلیغی دوروں پر جانا شروع کر دیا۔اس سے ایک تجربہ تو مجھے یہ حاصل ہوا کہ ایک