حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 270 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 270

255 عام دیہاتی مسلمان چاہے وہ کسی فرقہ سے تعلق رکھتا ہے اگر صحیح طریقہ پر اس کے Level (لیول) اور اس کے مقام پر آکر بات کی جائے تو وہ بہت جلد اسے سمجھ لیتا ہے۔"" الیکشن کے دوران ہنگامی ڈیوٹی ل خدام الاحمدیہ کا ایک اہم کام ہنگامی حالات سے نبرد آزما ہونا ہے چنانچہ ایک مرتبہ الیکشن کے دنوں میں آپ نے جو غیر معمولی خدمت کی توفیق پائی اس بارے میں صاحبزادہ مرزا مظفر احمد صاحب بیان کرتے ہیں :۔"" اسمبلی کے الیکشن کے ایام تھے جس میں حضرت چوہدری فتح محمد صاحب سیال جماعت کی طرف سے بطور نمائندہ کھڑے ہوئے تھے اور ان کا مقابلہ بٹالہ کے ایک بااثر گدی نشین خاندان کے سربراہ سے تھا۔ان دنوں حضرت بھائی جان نے بڑی مستعدی اور بڑی جانفشانی سے دن رات ایک کر کے کام کیا اور یہ کیفیت کئی ہفتہ تک رہی۔حضرت ابا جان (صاحبزادہ مرزا بشیر احمد ) تمام کام کے انچارج تھے اور ہمارے گھر کے مردانہ حصہ میں ایک قسم کا آپریشن روم بنا ہوا تھا اور چوبیس گھنٹے گہما گہمی رہتی تھی۔حضرت بھائی جان مشقت برداشت کرنے کے پوری طرح عادی تھے اور رات دن اس کام میں مصروف رہتے۔نہ کھانے کا ہوش اور نہ آرام کی فکر، ایک ہی دھن تھی کہ سلسلہ کے کام کا کوئی پہلو نا مکمل نہ رہ جائے۔اللہ تعالٰی نے کامیابی عطا کی اور جماعت باوجود سخت مخالفت کے سرخرو ہوئی۔" ال در اصل ان دنوں مجلس احرار کی مخالفت زوروں پر تھی اور قادیان کے ارد گرد کے علاقوں میں ان کے کثرت سے جلسے ہوتے تھے اور وہ کہتے تھے کہ ہم نے سارے علاقے کو ساتھ ملا کر قادیان کی اینٹ سے اینٹ بجا دینی ہے۔حضرت مصلح موعود نے اسمبلی میں الیکشن کے لئے چوہدری فتح محمد صاحب سیال کو