حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 237 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 237

222 غرض ان اداروں سے آپ کو جتنی محبت تھی اس کا اظہار کئے بغیر آپ رہ نہ سکے تاریخ احمدیت میں آپ کی ان خدمات اور محبت کے جذبات کو ہمیشہ عزت اور احترام کے ساتھ یاد کیا جاتا رہے گا۔انشاء اللہ سویا بین پر ریسرچ آپ نے جہاں طلباء کی فلاح و بہبود کے لئے کالج میں متعدد ایسے کام کئے اور ایسی پالیساں بنائیں جن سے غریب طلباء کو بھی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع حاصل ہوئے اور لائق طلباء کی حوصلہ افزائی ہوئی وہاں ہو نہار اور محنتی طلباء کو دماغ کی طاقت کے لئے سویا بین فراہم کی اور اس کے استعمال پر بہت زور دیا۔ڈاکٹر سردار نذیر احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضرت خلیفہ المسیح الثانی " فرمایا کرتے تھے کہ ناصر احمد سویابین پر ریسرچ کرتا رہتا ہے چنانچہ اس ریسرچ کا ہی نتیجہ تھا کہ آپ نے کالج کے پرنسپل ہونے کے زمانہ میں تعلیم الاسلام کالج کے ذہین اور محنتی طلباء کو اور اسی طرح اچھے کھلاڑیوں کو کالج کی طرف سے سویابین فراہم کرنے کا انتظام فرمایا۔سویا بین پر ہونے والی ریسرچ پر آپ کی ہمیشہ عمیق نظر رہی اور خلافت کے زمانے میں تعلیمی منصوبہ تشکیل دیتے وقت سویابین کے استعمال کو آپ نے ایک لحاظ سے اس منصوبہ کا ضروری حصہ بنا دیا آپ نے اپنی خلافت کے زمانہ میں ایک مرتبہ فرمایا:۔ایک نئی ریسرچ یہ ہوئی ہے کہ دال کی قسم کی ایک چیز سویا بین ہے۔۔۔۔۔اس سویابین میں ۲۴ فیصد تیل (چکنائی) ہے۔اس چکنائی میں بھاری مقدار میں ایک کیمیائی جزو پایا جاتا ہے اس کو کہتے ہیں لیسی تھین۔یہ کیمیائی جزو انسان کے حافظہ کے لئے بڑا مفید ہے۔دماغ پر اس کے اچھے اثرات کے متعلق ۱۹۷۸ء میں نئے تجربے ہوئے تھے۔۔۔یہ نئی ریسرچ ہوئی ہے کہ سویا بین کھانے سے طالب علم چالیس فیصد اپنا وقت بچا لیتا ہے یعنی جس بات کے حفظ کرنے میں دس منٹ اس کو لگتے تھے