حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 215 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 215

200 طلبہ کا حلقہ انڈونیشیا ، برما، تبت، ہندوستان ، مغربی افریقہ ، مشرقی افریقہ سومالی لینڈ اور بحرین وغیرہ ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ہمارے طلبہ میں سچائی، محنت، خدمت خلق، غیرت قومی خدمت دین امانت و دیانت اور دیگر اخلاق فاضلہ صرف موجود ہی نہیں بلکہ ان کا معیار بھی کافی بلند ہے۔"" سپورٹس میں غیر معمولی دلچسپی اور آل پاکستان باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا اجراء پرنسپل کالج حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ہمہ جہت شخصیت رکھنے والے انسان تھے۔وہ اپنی ذات میں ایک انجمن ، ایک تربیت گاہ اور ایک ادارہ تھے آپ کو اللہ تعالیٰ نے حیرت انگیز طور پر ذہانت عطا فرمائی ہوئی تھی۔آپ خود بھی ایک بہت اچھے سپورٹس مین تھے اور کھیلوں اور کھلاڑیوں سے بھی آپ کو والہانہ پیار تھا۔چنانچہ جیسا کہ آپ نے کالج کے آغاز پر ۱۹۴۴ء میں اپنی ابتدائی رپورٹ میں کالج کے ریق کار کا ڈھانچہ پیش کرتے ہوئے کھیلوں اور ورزشوں and ATHLETICS GAMES کو بھی کالج میں رائج کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا اس کے مطابق شروع سے ہی آپ نے تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ اس اہم پہلو کی طرف بھی توجہ دی۔قادیان میں ہی ATHLETICS اور معروف گیموں کا آغاز ہو گیا تھا۔لاہور کے سات سالوں میں انتہائی بے سروسامانی کے عالم میں بھی دوسرے کالجوں کی گراؤنڈز میں کھیلیوں کا اجراء کیا اور سپورٹس کی بڑی بڑی ایسوسی ایشنیں آپ کی سربراہی کے لئے درخواستیں کرتی اور آپ کی رہنمائی حاصل کرتی رہیں چنانچہ پروفیسر چوہدری محمد علی صاحب کا بیان ہے کہ " سپورٹس کی ایسوسی ایشنیں اعلیٰ سطح پر آپ کی خدمت میں پہنچتیں که صدارت قبول فرمائیں تاکہ امن کی فضا قائم ہو۔آپ پنجاب بیڈ