حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 147 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 147

132 رحمہ اللہ تعالیٰ کے چہرہ مبارک پر ایک خاص مسرت اور شگفتگی دیکھی۔آپ اپنے مہمانوں کی خاطر داری صرف اپنے ملازموں پر نہ چھوڑتے بلکہ اکثر اوقات کئی دفعہ کھانے کا ڈونگہ یا پھلوں کی ڈش آپ خود اٹھا کر ہمارے پاس لے آتے اور فرماتے۔یہ بھی کھائیں۔پھر جب تینوں اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ مجلس ہوتی تو بہت شگفتہ مذاق اور گہری پھول دار چوٹیں ایک دوسرے پر کی جاتیں۔ان سب کے چلے جانے کے بعد میں آپ کے ساتھ ہی رہا اور اس وقت واپس آیا جب آپ جمعہ بیگم صاحبہ و بچگان ڈلہوزی سے واپس تشریف لائے۔ڈلہوزی میں قیام کے دوران میں نے اپنے ساتھ آپ کا اور بیگم صاحبہ کا سلوک بهت مشفقانہ دیکھا۔میرے لئے وہی کھانا بھجوایا جاتا جو آپ خود کھاتے بلکہ حضرت بیگم صاحبہ کے حکم پر دونوں وقت دودھ کی ایک پیالی اور کچھ پھل بھیجوائے جاتے تاکہ اچھی غذا اور دودھ سے میری صحت اچھی ہو جائے چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضور رحمہ اللہ تعالیٰ اور حضرت بیگم صاحبہ کی اپنے خادم پر خاص شفقت اور توجہ سے ڈلہوزی میں قیام کے دوران میری صحت کافی اچھی ہو گئی۔۲ ہونہار طالب علموں کی کامیابی پر آپ اس قدر خوش ہوتے کہ اس کی عزت افزائی کے لئے اپنی جیب سے دعوت کرتے اور انتہائی خوشی کا اظہار فرماتے۔ابھی خورشید احمد صاحب کا ڈلہوزی میں قیام کا واقعہ بیان ہوا ہے۔انہی دنوں میں صاحب کا مولوی فاضل کا نتیجہ نکلا اور وہ پنجاب یونیورسٹی میں اول آئے۔آپ نے انتہائی خوشی کا اظہار فرمایا اور دعوت کا انتظام کیا چنانچہ حکیم خورشید احمد صاحب لکھتے ہیں:۔” میں مولوی فاضل کا امتحان دے کر ڈلہوزی آیا تھا۔نتیجہ کا انتظار تھا۔ایک روز میں اور مولوی غلام باری صاحب سیف سیر کرنے کے بعد سرکلر روڈ پر واپس آ رہے تھے کہ راستہ میں مکرم مولوی عبد القدیر