حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 125
110 حاشیہ جات باب دوم سفر نامه ناصر یعنی حضرت میر ناصر نواب صاحب قبلہ کا سفر نامہ جو آپ نے قادیان دارالامان میں ہسپتال ، مسجد اور دار الضعفاء کے چندوں کے لئے کیا۔ناشر یعقوب علی (تراب) احمدی قادیان جنوری ۱۹۱۰ء ص ۳۳ چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام حضرت نصرت جہاں سے نکاح کے بارے میں فرماتے ہیں:۔چونکہ خدا تعالٰی کا وعدہ تھا کہ میری نسل میں سے ایک بڑی بنیاد حمایت و اسلام کی ڈالے گا۔۔اس لئے اس نے پسند کیا کہ اس خاندان کی لڑکی میرے نکاح میں لاوے اور اس سے وہ اولاد پیدا کرے جو ان نوروں کو جن کی میرے ہاتھ سے تخم ریزی ہوئی ہے دنیا میں زیادہ سے زیادہ پھیلا دے۔تریاق القلوب ص ۲۵ طبع اول) ترجمہ عیسی ابن مریم (مراد مسیح موعود) کا زمین پر نزول ہو گا۔وہ شادی کریں گے اور پھر ان سے مبارک نسل چلے گی۔ذاتی ڈائری حضرت خلیفہ المسیح الثالث" کے متعلقہ صفحات جو حضرت سیدہ طاہرہ صدیقہ مد ر علها العالی نے بھجوائے۔۵۲ صاحبزادہ مرزا ظفر احمد صاحب بار ایٹ لاء کراچی حضرت مرزا شریف احمد کے صاحبزادے تھے۔حضرت خلیفہ المسیح الثالث" سے تین چار سال چھوٹے تھے اور بچپن سے ان کا آپس میں دوستانہ تعلق رہا۔چوہدری عبد الواحد سابق ایڈیٹر ہفت روزہ "اصلاح" سرینگر کشمیر ے۔یہ نظم تادیب النساء قادیان جلد ۲ نمبر ۵۴۴ بابت ماہ نومبر دسمبر ۱۹۲۴ء ص ۳۷ پر شائع ہو چکی ہے ایڈیٹر شیخ یعقوب علی تراب احمدی عرفانی۔ملک عبد الرحمان صاحب خادم نے بھی احمد یہ فیلو شپ آف یوتھ کے نام سے ایک مجلس قائم کی جو تبلیغی ٹریکٹ شائع کرتی تھی (محسن کی یادیں از مکرم محبوب احمد خالد صاحب بحوالہ سید نا ناصر نمبر اپریل مئی ۱۹۸۳ء) 9۔آپ کے علاوہ ساتھ ہی آپ کی ہمشیرہ حضرت سیدہ ناصرہ بیگم صاحبہ کا نکاح بھی ہمراہ صاحبزادہ مرزا منصور احمد صاحب ابن حضرت مرزا شریف احمد صاحب ہوا۔•۔Mr۔Bilal Nuttall مرحوم ۱۹۲۴ء میں احمدی ہوئے تھے اور انہیں یہ شرف بھی حاصل ہے کہ ۱۹۳۶ء میں جب مسجد فضل لندن کا افتتاح ہوا تو بطور پہلے انگریز مؤذن کے آپ نے مسجد میں اذان دی تھی۔مرحوم بلال مثل کو حضرت مصلح موعود سے عشق تھا۔اکثر رخصت کے ایام میں مشن ہاؤس آکر مقیم ہو جاتے تھے اور دنوں مشن ہاؤس کی صفائی اور تعاون میں لگے رہتے تھے۔احمدی مبلغین ان دنوں ہائیڈ پارک کارنر میں تبلیغ کیا کرتے تھے۔یہ بھی وہیں احمدیت کا نام سن کر اور پوری تحقیق کرنے کے بعد جماعت میں داخل ہوئے تھے۔ย