حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 99 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 99

84 وہ ہرگز کوئی قیمت نہیں رکھتا۔تم اسے زہر سمجھ کر اس کی شدت کا مطالعہ کرو۔لیکن اسے کھاؤ نہیں۔کہ زہر کھانے والا انسان اپنے آپ کو خود ہلاک کرتا ہے۔اور لوگوں کی ہنسی اور تمسخر کا مستحق ہوتا ہے۔شیطانی حیلہ سے بچنے کا طریق (۲) تم ایک ایسے ملک کو جا رہے ہو۔جہاں ایک طرف شیطان عقلی طور پر سب پر غالب آنا چاہتا ہے۔تو دوسری طرف عملی طور پر وہ سب کو اپنے رنگ میں رنگین کرنا چاہتا ہے۔اگر تم نے قرآن کریم کو ذرہ بھر بھی سمجھا ہے۔تو ان دونوں فتنوں سے تم کو کوئی خطرہ نہیں۔بلکہ تم ہر اک شیطانی حیلہ کو پانی کے بلبلہ سے بھی زیادہ ناپائدار خیال کرو گے۔لیکن اگر تمہارے دل میں کمزوری ہو۔تو یاد رکھو۔اس کا علاج ہمارے آقا نے پہلے سے بتا رکھا ہے۔روزانہ سورہ کہف کی دس ابتدائی اور دس آخری آیتیں پڑھ چھوڑو۔اور ان کے مطالب پر غور کیا کرو۔وہاں کی کوئی بری بات تم پر اثر نہیں کر سکے گی۔اس طرح چاہئے۔کہ روزانہ بلاناغہ رات کو سوتے ہوئے تین دفعہ آیت الکرسی اور آخری تینوں قل پڑھ کر اور تینوں دفعہ اپنے ہاتھوں پر پھونک کر اپنے سر اور دھڑ پر پھیر لیا کرو۔اور اس کے بعد یہ دعا پڑھو۔اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ وَوَجَّهْتُ وَجْهِيَ إِلَيْكَ وَفَّوَضْتُ أَمْرِى إِلَيْكَ وَالْحَاتُ ظَهْرِى إِلَيْكَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ لَا مَلْحَاءَ وَلَا مَنْجَاءَ مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ - امَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِي أَنْزَلْتَ وَ نَبِيِّكَ الَّذِي أَرْسَلْتَ اگر تم سمجھ کر اس دعا کو پڑھو گے تو اس میں ایک نور پاؤ گے۔روشن نور جو دل کو محبت الہی سے بھر دے گا۔