حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 598 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 598

547 نے سمجھ بھی دی ہے۔مثلاً ایک وزیر سے کسی نے پوچھا کہ تمہیں تو بہت سہولتیں ہیں۔اس نے کہا ٹھیک ہے میں وزیر ہوں اور مجھے اپنی حکومت کے ہسپتال میں ہر قسم کی سہولت ہے عمارت اچھی، کمرے اچھے ، نزمیں اچھی ، کھانے کا انتظام اچھا میری دیکھ بھال اچھی، ڈاکٹر اچھے یورپ کے پڑھے ہوئے ، سارا کچھ ہے لیکن میں نے دیکھا ہے کہ شفاء وہاں نہیں ملتی ، شفا ان کے پاس آکر ملتی ہے اس لئے میں یہاں آ جاتا ہوں۔وہاں جو شفا ملتی ہے وہ خدا تعالیٰ نے اسلام کے نام کو بلند کرنے کے لئے جو منصوبہ بنایا ہے اس کے ماتحت آتی ہے وہی سکولوں کے اثرات ' حضور نے سکولوں کے غیر معمولی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے ایک موقع پر فرمایا:۔" مغربی افریقہ کے ممالک میں پہلے یہ حالت تھی کہ مسلمانوں کا کوئی ایک پرائمری سکول بھی نہ تھا۔سارے سکول عیسائی مشنوں کے ہوتے مسلمان بچے بھی انہی کے سکولوں میں پڑھنے پر مجبور تھے۔وہ براہ راست بائیبل کی تعلیم دیئے بغیر ان کا عیسائی نام رکھ کر انہیں چپکے سے عیسائی بنا لیتے تھے۔جماعت احمدیہ کو اللہ تعالیٰ نے وہاں پرائمری مڈل ہائی سیکنڈری سکول کھولنے کی توفیق دی اس طرح وہاں مسلمان بچوں کی تعلیم کا انتظام ہوا۔نصرت جہاں منصوبہ کے تحت سولہ نئے ہائر سیکنڈری سکول کھولنے کا وعدہ کیا تھا خدا تعالیٰ نے وہاں اس سے زیادہ تعداد میں سکول کھولنے کی توفیق عطا کر دی۔غلبہ اسلام کی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے مضبوط بنیادوں کی ضرورت تھی سو اللہ تعالیٰ نے نصرت جہاں منصوبہ کے تحت یہ بنیادیں فراہم کر دیں اک