حیات ناصر ۔ جلد اوّل

by Other Authors

Page 597 of 749

حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 597

546 عمائدین ، صدران مملکت، وزراء اور بڑی شخصیتوں کے اعتراف حقیقت سے کیا جا سکتا ہے جس کا اظہار انہوں نے مختلف مواقع پر کیا۔عیسائیوں نے وہاں اپنی شکست تسلیم کی اور ایک دنیا نے اس کی شہادت دی۔وہاں جو برکت اللہ تعالٰی نے نصرت جہاں کے ہسپتالوں اور سکولوں میں عطا فرمائی اس کا ذکر حضور نے کئی مواقع پر فرمایا کہ کس طرح بڑے بڑے امراء عالیشان سرکاری ہسپتال چھوڑ کر علاج معالجے کے لئے نصرت جہاں کے ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔احمدی ڈاکٹروں کے ہاتھوں میں شفاء ایک موقع پر حضور نے فرمایا:۔مغربی افریقہ میں "نصرت جہاں آگے بڑھو" کی جو سکیم ۱۹۷۰ء میں تیار کی گئی تھی۔۔۔۔وہاں اللہ تعالیٰ نے ہمارے ہسپتالوں میں اتنی برکت ڈالی اور ہمارے ڈاکٹروں کے ہاتھ میں اس قدر شفا رکھی کہ وہاں کے امراء (یعنی بہت امیر لوگ جو Millionairs کہلاتے ہیں) ہمارے پاس آنے کے لئے مجبور ہوئے حالانکہ اچھی اچھی عمارتوں والے ہسپتال تھے جن میں غیر ممالک کے یورپین اور امریکن ڈاکٹر کام کر رہے تھے ان ہسپتالوں کو چھوڑ کر ہمارے پاکستانی احمدی ڈاکٹروں کے پاس آنے لگ گئے اور بڑی بڑی رقمیں فیس میں دیں ۳۹ ای طرح فرمایا :- " شروع میں ہمارے ڈاکٹر کے پاس ایک کچا مکان تھا۔اب تو خیر اللہ تعالیٰ نے ۱۴ ہسپتالوں کی عمارتیں بنا دیں، باقی بن رہی ہیں۔یہ سارے ہسپتال Full Fledged بن چکے ہیں لیکن جس وقت بالکل کچی پکی عمارتیں تھیں اس وقت بھی امیر وہاں آ جاتا تھا۔حکومت کا وزیر وہاں آ جاتا تھا۔حکومت کے سربراہ کی بیوی ایک دن اپنے رشتہ دار لے کر ہمارے HUT میں پہنچ گئی۔کئی لوگوں نے پوچھا کہ یہ کیا؟ ان کو خدا