حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 543
490 آپ آج کل یورپ کے احمد یہ مشنوں کا دورہ فرما رہے ہیں اور اسی سلسلہ میں دینیس ، میونخ، ہمبرگ کوپن ہیگن اور گوٹن برگ تشریف لے جانے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔آپ نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ جماعت احمدیہ ہی مسلمانوں کی واحد جماعت ہے جو عیسائی ملکوں میں تبلیغ اسلام کر رہی ہے۔جماعت احمدیہ جس کی بنیاد ۱۸۸۹ء میں قادیان کے مقام پر رکھی گئی تھی کا عقیدہ یہ ہے کہ مسیح علیہ السلام صلیب پر لٹکائے جانے کے بعد محض بے ہوش ہوئے تھے مرے نہ تھے بعد میں انہوں نے طبعی موت سے وفات پائی۔جماعت احمدیہ کی تبلیغی سرگرمیاں افریقہ میں پورے زور وشور سے جاری ہیں مزید برآں بہت سے یورپی ممالک میں بھی اس جماعت نے چھوٹے چھوٹے تبلیغی مشن قائم کر رکھے ہیں۔حضرت مرزا ناصر احمد نے ۵۹ بتایا کہ جماعت احمدیہ اگلے موسم سرما میں مغربی افریقہ میں اپنا ریڈیو اسٹیشن قائم کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے " " چوہدری عبدالغفور صاحب ایس ڈی او جام شورو (سندھ) کا بیان ہے کہ انہوں نے حضور کی خدمت میں ریڈیو اسٹیشن کا نام وائس آف قرآن" تجویز کر کے بھیجا تھا جسے حضور نے منظور فرمایا تھا۔۶۰ ( یہ بات انہوں نے اس کتاب کے مؤلف کو بتائی تھی) تراجم قرآن کریم کے منصوبے " اپنی خلافت کے پہلے جلسہ سالانہ پر ۲۱۔دسمبر ۱۹۶۵ء کے خطاب کے دوران حضور نے فرمایا:۔" مجھے ابھی خیال آیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو تدبیر کی کہ دنیا کے بہت سے ممالک صرف دو تین قوموں کے سیاسی اقتدار کے نیچے آگئے اس میں دنیا کے لئے ایک بڑا روحانی فائدہ مضمر تھا اور وہ فائدہ یہ تھا کہ جب اللہ تعالیٰ مسیح محمدی کو بھیجے تو اشاعت اسلام کا کام آسان ہو جائے ورنہ