حیات ناصر ۔ جلد اوّل — Page 447
392 ۱۹۷۱ء میں ماریشس کے شہر " تریوے" میں مسجد احمد یہ عمر" اور کشمیر میں مسجد احمدیہ مانلو کا سنگ بنیاد رکھا گیا، نیز انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شاندار احمدیہ مسجد کا افتتاح عمل میں آیا۔اس سال حیدر آباد (انڈیا) میں مشن ہاؤس (احمدیہ جوبلی ہال) کی از سر نو تعمیر ہوئی اور اس کا سنگ بنیاد صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے رکھا۔اسی سال ہندوستان کے شہر مدراس سے ماہنامہ ”راہ امن اور ڈائمنڈ ہاربر ۲۴ پر گناس، کلکتہ سے ماہنامہ ”البشری اور کالیکٹ (کیرالہ) سے سہ ماہی رسالہ ”منارٹ" " جاری ہوئے۔اس سال سواحیلی زبان میں قرآن مجید کے ترجمہ کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوا اور اسی طرح تفسیر صغیر کا نیا ایڈیشن جلسہ سالانہ کے موقع پر شائع ہوا۔اس کے علاوہ بھی اندرون پاکستان اور دنیا بھر میں سلسلہ کے کاموں میں وسعت پیدا ہوئی۔آٹھواں سال (۱۹۷۲ء) ۱۹۷۲ء کے شروع میں عید الاضحیٰ کے موقع پر حضور نے اس خواہش کا اظہار فرمایا کہ جہاں تک ممکن ہو ساری دنیا میں احمدی بڑی عید اس روز کریں جس روز مکہ مکرمہ میں یہ عید منائی جاتی ہے، اس سے حضور کے دل میں اتحاد بین المسلمین کی جو تڑپ تھی اس کا ایک بار پھر عملی اظہار ہوا کچھ عرصہ قبل حضور نے اس امر کی طرف توجہ دلائی تھی کہ انسان کی استعدادیں چار حصوں میں منقسم ہیں جسمانی، ذہنی ، اخلاقی اور روحانی ان استعدادوں کی نشونما کے لئے حضور نے کئی تحریکات فرمائیں۔قرآن کریم میں "قوی اور امین" بننے کا حکم دیا گیا ہے۔حضور نے جماعت کے افراد کو قوی اور امین بننے کی تحریک فرمائی اور مجلس صحہ کا قیام فرمایا اور اس کے آغاز کے طور پر ربوہ میں سیر کا پہلا مقابلہ منعقد کروایا۔اسی سلسلہ میں حضور نے آنحضرت میم کی سنت کی پیروی میں گھوڑے پالنے کی سکیم بھی صحت